(20 مارچ 2021 سہ پہر 3 بجے ) سابق ایس ایس پی مفخر عدیل کی رہائی کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی ، معزز عدالت نے درخواست ضمانت ابتدائی سماعت پر ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی ، ایڈشنل سیشن جج نعیم سلیم نے درخواست ضمانت پر سماعت کی۔
مدعی کی طرف سے فرہاد شاہ ایڈووکیٹ پیش ہوئے ۔درخواست ضمانت ناقابل سماعت قرار دی جائے ، کیس کا ٹرائل ابھی ابتدائی مراحل میں ہے ، چالان کے مطابق مفخر عدیل اور اسد سرور بھٹی نے شہباز تتلا کو کلمہ چوک سے اغوا کیا، ملزمان نے شہباز تتلا کو نشہ آور مشروب پلایا، مفخر عدیل نے شہباز تتلا کے منہ اور ناک پر ٹیپ لگائی اور منہ پر تکیہ رکھا دیا،سانس بند ہونے سے شہباز تتلا دم توڑ گیا، ملزمان نے شہباز تتلا کی لاش کو نیلے ڈرم میں سر کے بل ڈال دیا، بعدازاں ڈرم میں تیزاب ڈال دیا، تیزاب ملزم عرفان نے لا کر دیا، شہباز تتلا کی لاش کچھ دیر میں محلول بنگئی جسے گھر کے گٹر میں بہا دیا گیا۔چالان کے مطابق ملزمان نے ڈرم، تیزاب کی کین، کپڑے، تکیہ، تولیہ اور دیگر سامان گجومتہ نالہ میں پھینک دیا تھا۔








