سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی عمارت پر طیارہ گر گیا

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی عمارت پر گر کر طیارہ تباہ ہونے سے 4 افراد ہلاک ہو گئے ہیں،

واقعہ امریکہ میں پیش آیا جہاں طیارہ عمارت پر گرا، امریکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست کنیکٹی کٹ میں حادثہ ہوا جب طیارہ ٹیک آف کے کچھ دیر بعد گر کر تباہ ہو گیا، حادثے کی وجہ فنی خرابی بتائی جا رہی ہے، تا ہم تحقیقات کے بعد اصل وجہ سامنے آئے گی، طیارہ عمارت پر گرا تو اس میں آگ لگ گئی ، فائر بریگیڈ سمیت دیگر عملہ موقع پر پہنچا اور آگ بجھائی، طیارہ جس عمارت پر گرا اس وقت اس بلڈنگ میں کم از کم سو افراد موجود تھے

امریکی میڈیا کے مطابق تباہ ہونے والا طیارہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی عمارت پر گرا،،حادثے کی وجہ سے عمارت میں آ گ لگ گئی اور افرا تفری مچ گئی، رہائشی افراد کو عمارت سے باہر نکالا گیا، آگ بجھانے کی کوشش جاری ہے، آگ لگنے سے بھی دو افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

امید ہے طالبان یہ کام نہیں کریں گے، امریکی صدر جوبائیڈن

مولوی فقیر محمد باجوڑی کو طالبان نے رہا نہیں کیا بلکہ….حقیقت سامنے آ گئی

جے یو آئی افغان طالبان کے ساتھ ہر طرح کا تعاون کرنے کو تیار ہے، مولانا فضل الرحمان

مشکل وقت میں عالمی صحافیوں کے انخلاء میں پاکستان کا کردار لائق تحسین ہے،سٹیون بٹلر

مقامی پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ طیارہ رابرٹسن ایئر پورٹ سے صبح 10 بجے روانہ ہوا اور وہ حادثے کا شکار ہو کر ایک ٹرمپ کمپنی کی عمارت سے ٹکرا گیا طیارہ شمالی کیرولائنا کے مانٹیو کے ڈیر کاؤنٹی ریجنل ایئرپورٹ کی طرف جا رہا تھا طیارے میں دو پائلٹ اور ایک مسافر سوار تھا ،حادثے میں مرنے والوں کی مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں

Comments are closed.