سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات کیس کی سماعت ملتوی

0
45

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق‏ احتساب عدالت اسلام آباد میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی

‏نیب ریفرنس کا ریکارڈ ہائی کورٹ میں ہونے کے باعث سماعت بغیر کارروائی 4 نومبرتک ملتوی کر دی گئی ،‏نیب کی جانب سے پراسیکیوٹر افضل قریشی عدالت میں پیش ہوئے

دوران سماعت عدالت نے کہا کہ ‏اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریفرنس کا مکمل ریکارڈ طلب کیا تھا، ‏ہائیکورٹ سے ریکارڈ واپس آنے پر ہی ریفرنس پر مزید کارروائی ہو گی،

واضح رہے کہ اسحاق ڈار کی اہلیہ تبسم اسحاق ڈار کی گھر کی نیلامی کے خلاف درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیرِ سماعت ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریفرنس کا ریکارڈ طلب کر رکھا تھا جو عدالت میں پیش کیا گیا ہے

ڈبل شاہ کیس، نیب کی جانب سے متاثرین میں کتنے کروڑ کے چیک تقسیم ہوئے؟

نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ،23 ماہ میں کتنے مقدمات دائر ہوئے؟ چیئرمین نیب نے بتا دیا

خورشید شاہ نے اپنا گھر کس کے پلاٹ پر بنایا؟ نیب کا عدالت میں حیران کن انکشاف

خورشید شاہ پیشی.عدالت نے ایسا کیا کہا کہ نیب حکام کی دوڑیں لگ گئیں

اسحاق ڈار کا بیٹا غصے میں آ گیا، حکومت کے خلاف بڑا اعلان کر دیا

سال کی سب سے اچھی خبر وفاقی وزیر علی زیدی نے بتا دی

اسحاق ڈار کی اہلیہ کا نیب کی جانب ضبط شدہ گھر واپس لینے کا کیس،تبسم اسحاق کی احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف حکم امتناع جاری کر دیا گیا،اسلام آباد ہائیکورٹ نے 7 نومبر 2019 کے احتساب عدالت کے فیصلے کو معطل کردیا تھا، کیس عدالت میں زیر سماعت ہے ،وکیل نے کہا کہ گلبرگ لاہور میں گھر 14 فروری 1989 کو اسحاق ڈار نے حق مہر کے عوض اہلیہ کو دیا، نیب نے گھر منجمد کرتے ہوئے نیلامی کیلئے پنجاب حکومت کی تحویل میں دے دیا، احتساب عدالت نے تبسم اسحاق کی نیب کے اقدام کیخلاف درخواست 7 نومبر 2019 کو خارج کی تھی

Leave a reply