سابق وفاقی وزیرداخلہ کی جانب سے صوبائی اسمبلی کا حلف نہ اٹھانے کا معاملہ ، لاہور ہائیکورٹ میں سماعت

0
40

لاہور ہائیکورٹ میں سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کی جانب سے صوبائی اسمبلی کا حلف نہ اٹھانے کیخلاف درخواست پر سماعت۔عدالت نے جلد سماعت کی متفرق درخواست منظور کر لی۔
عدالت نے افس ہائی کورٹ کو ہدایت کہ کیس کو سماعت کے لیے شیڈول کے تحت لگایا جائے

درخواست میں وفاقی حکومت، الیکشن کمشن آف پاکستان سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے،منتخب نمائندوں کا حلف نہ اٹھانا عوامی نمائندگی قانون کے خلاف ہے اور یہ اقدام آرٹیکل 2 اے 17 اور 25 کی خلاف ورزی ہے،چوہدری نثار نے صوبائی نشست پر کامیابی حاصل کرنے کے بعد تاحال پنجاب اسمبلی میں حلف نہیں اٹھایا۔

درخواست گزار نے کہا کہ چوہدری نثار نے حلف نہ اٹھاکر ووٹرز کی تذلیل کی ہے،پنجاب اسمبلی میں چوہدری نثار کا حلقہ نمائندگی سے محروم ہوچکا ہے، عدالت چوہدری نثار کی کامیابی کو کالعدم قرار دے کر دوبارہ انتخاب کروانے کا حکم جاری کرے۔ عدالت الیکشن کمیشن کو انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے اراکین اسمبلی کو حلف اٹھانے کا پابند کرے۔

Leave a reply