سابق وزیراعلیٰ سندھ کو بڑا صدمہ، بلاول،قمر زمان کائرہ و دیگر کی تعزیت

0
38

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کو بڑا صدمہ، قائم علی شاہ کے بیٹے وفات پا گئے

سید قائم علی شاہ کے صاحبزادے سید مظفر علی شاہ کی نماز جنازہ کل صبح 10 بجہ جیلانی ہاؤس خيرپور میں ادا کی جائے گی.
پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و ایم پی اے فریال تالپورنے سید قائم علی شاہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے،فریال تالپور نے سید قائم علی شاہ سے ان کے فرزند سید مظفر علی شاہ کے انتقال پر افسوس و ہمدردی کا اظہار کیا

پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ، چودھری منظور احمد نے سید قائم علی شاہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے، قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ سید قائم علی شاہ کے فرزند سید مظفر علی شاہ کے انتقال پر دلی افسوس ہوا۔ہم ڈاکٹر نفیسہ شاہ سمیت جیلانی خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ چودھری منظور احمد کا کہنا تھا کہ مرحوم کے لیے جنت الفردوس اور لواحقین کے لیئے صبر جمیل کیلئے دعا گو ہیں۔ ہم دکھ کی اس گھڑی میں قائم علی شاہ اور نفیسہ شاہ کے ساتھ ہیں۔

چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول زرداری نے سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کے بڑے بیٹے سید مظفر علی شاہ کے انتقال پر سابق وزیر اعلی سید قائم علی شاہ اور ان کی صاحبزادی نفیسہ شاہ سمیت جیلانی خاندان سے دلی تعزیت گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے

Leave a reply