لاہور :ایف آئی اے سائبر کرائم نے کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر وزیر اعظم عمران خان کے خلاف غیر اخلاقی پوسٹ کرنے پر ايک شخص کو حراست ميں لے ليا تھا جس پر مریم نواز کا ردعمل سامنے آیا ہے-
باغی ٹی وی : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ صابر محمود ہاشمی کا دن دہاڑے اغوا حکومت کی بدحواسی کی گواہی دیتا ہے کیا عمران خان کوئی مقدس گائے ہے کہ جس کی لوٹ مار اور ناکامیوں پر تنقید نہیں کی جاسکتی؟
صابر محمود ہاشمی کا دن دہاڑے اغوا حکومت کی بدحواسی کی گواہی دیتا ہے۔ کیا عمران خان کوئی مقدس گائے ہے کہ جسکی لوٹ مار اور ناکامیوں پر تنقید نہیں کی جاسکتی؟
پوری پارٹی اس وقت @SabirMehmood26 کے ساتھ کھڑی ہے۔ FIA کو بھی چاہیے کہ اس ختم ہوتی حکومت کا آلہِ کار بننے سے گریز کریں۔— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) February 14, 2022
انہوں نے کہا کہ پوری پارٹی اس وقت مقصود صابر کے ساتھ کھڑی ہے ایف آئی اے کو بھی چاہیے کہ اس ختم ہوتی حکومت کا آلہِ کار بننے سے گریز کریں۔
واضح رہے کہ ملزم کو ايف آئی اے سائبرکرائم نے ماڈل ٹاون سے حراست میں لے لیا ہے ایف آئی اے سائبر کرائم ذرائع کے مطابق حراست میں لئے جانے والے شخص کا نام صابر محمود ہے اس شخص کا تعلق مسلم لیگ ن سے بتایا جا رہا ہے۔
https://twitter.com/arshdchaudhary/status/1493261483949576195?s=20&t=6uvt_3SV5OcRgVYRqKtCuw
ايف آئی اے سائبرکرائم نے حراست ميں لئے گئے شخص کا موبائل بھی قبضہ ميں لے ليا ہے۔ اس سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ خیال رہے کہ معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے متنبہ کیا تھا کہ وزیراعظم اور خاتون اوّل بشری عمران خان کے بارے گھٹیا اور من گھڑت خبریں دینے والوں کیخلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے انھیں عدالت میں لے جایا جائے گا۔
وزیراعظم اور خاتون اول میں علیحدگی کی خبریں، حقیقت سامنے آ گئی
ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ پہلے ہی نجم سیٹھی کے خلاف ہم عدالت میں ہیں۔ ابھی بھی جو لوگ خاتون اوّل کے بارے جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں ان کے خلاف سخت قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔
انہوں نے کہا تھا کہ خاتون اوّل اور وزیراعظم دونوں اسلام آباد میں موجود ہیں۔ پورے ایک سال میں خاتون اوّل صرف ایک ہفتے کے لئے لاہور تگئیں پچھلے چند مہینوں سے وہ لاہور تشریف نہیں لے کر گئیں اور اسلام آباد میںہیں۔
شہباز گل نے متنبہ کیا کہ سیاست اور صحافت کریں لیکن اہلخانہ جو سیاست میں موجود ہی نہیں، ان کے بار جھوٹی جعلی خبریں دیں گے تو عدالت لے کر جائیں گے-
جبکہ وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے کہا تھا کہ بشریٰ بی بی گھریلو خاتون ہیں، ان کا کوئی سیاسی اثر و رسوخ نہیں، اس کے پیچھے وہی لوگ ہیں جو بے نظیر بھٹو اور نصرت بھٹو کی کردار کشی کیا کرتے تھے گھٹیا حرکتوں والوں کو تنبیہہ کرتے ہیں کہ باز آجائیں، بشریٰ بی بی کے خلاف جعلی خبریں چلوائی جاتی ہیں۔