ثابت ہوگیا کہ عمران خان ایک نااہل حکمران ہیں،بلاول

0
87

ثابت ہوگیا کہ عمران خان ایک نااہل حکمران ہیں،بلاول
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اپوزیشن جماعتوں کے رہنما، بلاول زرداری، مریم نواز ، شیری رحمان نے حکومت پر تنقید کی ہے
مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ عوام کو آٹا چینی اور اب پیٹرول کیلئے قطاروں میں کھڑا کر دینا ظلم کی انتہا ہے،خلق خدا رل رہی ہے، تڑپ رہی ہے مگر مجال ہے ظالم حکومت کو کوئی فرق پڑے،ایک دن بھی عمران خان کو عوام کی تکلیف پر پریشان ہوتے نہیں دیکھا،

پی پی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا کہ حکومت نے پیٹرولیم ڈیلرز کے مطالبات کے معاملے میں نااہلی کا مظاہرہ کیا ،آج پورا ملک پریشان ہے،ملک بھر میں بیشتر پیٹرول پمپس بند ہیں، اکثر پر گاڑیوں کی طویل قطاریں لگی ہوئی ہیں کاروباری امور متاثر ہیں، یہ حکومت کی ناکامی ہے،پیٹرولیم ڈیلرز کے معاملے میں حکومتی نااہلی کی وجہ سے ملک میں افراتفری پھیل چکی ہے امور زندگی کو ٹھپ کرکے عمران خان نے ہر پاکستانی کی زندگی کو اجیرن کردیا حکومت حل ہونے والے مسائل کو بھی اپنی نااہلی سے بحران بنادیتی ہے،عوام پہلے ہی ملکی تاریخ کا مہنگا ترین پیٹرول خرید رہے ہیں،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اگلا اضافہ تباہ کن ہوگا،مہنگی بجلی اور قلت کے ساتھ مہنگا پیٹرول اور گیس آئی ایم ایف ڈیل کے تحفے ہیں،ثابت ہوگیا ہے کہ عمران خان ایک نااہل حکمران ہیں،

نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ حکومت آئی ایم ایف کے کہنے پر پیٹرول، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں ناقابل برداشت اضافہ کرنے جا رہی ہے، وزیراعظم نے رلیف پیکج کا اعلان کیا تھا لیکن آج کل حکومت مہنگائی پیکیج بنانے میں مصروف ہے، حکومت بجلی پر سبسڈی ختم کرکے نرخوں میں اضافہ کرے گی،‏قیمتوں میں اضافے کے علاوہ پیٹرول لیوی کی مد میں 610 ارب روپے کا اضافی بوجھ عوام پر ڈالا جائے گا، تباہی سرکار تین سال میں گیس کی قیمتوں میں پہلے ہی 350 فیصد کا اضافہ کر چکی ہے،اب آئی ایم ایف کے حکم پر گیس فی ایم ایم بی ٹی یونٹ پر 400 روپے کا مزید اضافہ کررہی،‏سردیوں میں لوگ گیس سے محروم ہیں،یہ ملک کو پتھر کے زمانے کی طرف لے کر جا رہے ہیں،مہنگائی سے پریشان عوام کے لئے حکومت مزید مشکلات پیدا کر رہی، نااہل اور ناکام حکومت کے پاس عوام کو رلیف دینے کا کوئی منصوبہ نہیں، یہ آئے روز غیر اعلانیہ منی بجٹ پیش کر رہے،

Leave a reply