جلاؤ گھیراؤ ثابت نہیں ہوتا تو ہمیں چھوڑ دیں ذلیل نہ کریں،علیمہ خان

مریم نواز وردی فیشن شو سمجھ کر پہنتی ہیں، علیمہ خان
0
133
pti

سابق وزیراعظم عمران خان کی بہن علیمہ خا ن نے لاہور میں عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ہم نے جلاؤ گھیرا کیا ہے تو جیل بھیج دیں، جلاؤ گھیراؤ ثابت نہیں ہوتا تو ہمیں چھوڑ دیں، ذلیل نہ کریں،

علیمہ خان نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے پولیس اور ایلیٹ فورس کی وردی پہننے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز ہر دوسرے دن پولیس کی وردی پہن لیتی ہے۔ اُس کو وردی کی ذمہ داری کا نہیں ہے۔ وہ اس کو فیشن شو سمجھ رہی ہے۔علیمہ خان نے اپیل کی کہ اگر جلاؤ گھیراؤ ثابت نہیں ہوسکا تو ہمیں چھوڑ دیں ذلیل نہ کریں،چیف جسٹس ہائیکورٹ سے اپیل ہے بے گناہ لوگوں کو جیلوں سے نکالا جائے،جیل میں جب کوئی بیمار ہوتا ہے اسکو دیکھنا چاہیے,ہم کئی ماہ سے عدالت آ رہے ہیں ادھر جج ہی نہیں ہے، ہائیکورٹ سے کہتی ہوں کہ یہ تماشا بند کرا دیں، پولیس ہم پر ظلم کرنے کے لیے نہیں ہماری حفاظت کے لیے ہے۔

عمران خان کی گرفتاری کے موقع پر نومئی کو تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف مقدمے درج ہوئے تھے، علیمہ خان پر بھی مقدمہ درج ہے اور وہ ضمانت پر ہیں،علیمہ خان عدالت ہر تاریخ پر عدالت پیش ہوتی ہیں

جو مرضی کر لیں، لوگ نکل کر پی ٹی آئی کوووٹ دیں گے،عمران خان کا پیغام علیمہ کی زبانی

عمران خان پر لگی دفعات پر سزائے موت ہو سکتی ہے،علیمہ خان کا پھر بیان

جج کے پیچھے پولیس کھڑی ہوتی تا کہ جج کو ڈرایا جائے،علیمہ خان

جس کیس سے متعلق کوئی بات نہ کر سکیں اس پر کیا کہیں،علیمہ خان

شیر افضل مروت کی لاٹری نکل آئی، نواز کا دکھڑا،علیمہ کی پنکی سے چھیڑچھاڑ

پی ٹی آئی چیئرمین کیسا ہو، بشریٰ بی بی جیسا ہو،علیمہ باجی کا پارٹی پر قبضہ نامنظور ،نعرے لگ گئے

Leave a reply