چلڈرن ہسپتال،بچے کی ہلاکت،لواحقین کی ہنگامہ آرائی،ڈاکٹرزخمی

مریض بچے کے لواحقین نے 2 ڈاکٹر ز پر شدید تشدد کیا ہ
0
196
children hospital

چلڈرن ہسپتال لاہور میں مریض کے لواحقین اور ڈاکٹرز میں تصادم ہوا ہے

بخار میں مبتلا بچے کی مبینہ موت کے بعد ڈاکٹرز اور لواحقین میں تصادم ہوا ہے،لواحقین نے بچے کی لاش ہسپتال کے باہر رکھ کر احتجاج کیا ہے، اس دوران مشتعل افراد ہسپتال میں گھس گئے اورطبی عملے کو زدوکوب کیا،میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور چلڈرن ہسپتال میں ڈاکٹر کی غفلت سے 9 سالہ بچہ ابوبکر جاں بحق ہوا، بچے کے لواحقین نے احتجاج کیا تو پولیس نے اسکے باپ، چاچا اور دو بھائیوں کو گرفتار کر لیا ، جس کے بعد دیگر رشتے دار آ گئے اور ہسپتال میں ہنگامہ آرائی کی، ہنگامہ آرائی کے دوران دو ڈاکٹر اور بچے کے ورثا سمیت چھ افراد زخمی ہوئے ہیں

ہسپتال میں ہنگامہ آرائی کے بعد کئی ڈاکٹروں نے چھپ کر جان بچائی، ڈاکٹروں نے احتجاجا کام چھوڑ دیااور کہا کہ تحفظ فراہم کیا جائے، اس دوران بچے کے لواحقین احتجاج کر رہے، احتجاج کی وجہ سے فیروز پور روڈ پر ٹریفک کی بھی لمبی لائنیں لگ گئی تھیں،بعدازں پولیس نے مظاہرین سے مذاکرات کیے مگر انہوں نے ا حتجاج اوردھرنا ختم کرنے سے انکار کردیا، لواحقین کا کہنا ہے کہ دو گھنٹے مسلسل بچے کی بلیڈنگ ہوتی رہی۔ بچے کا باپ منتیں کرتا رہا۔ لیکن ڈاکٹر نے ترس نہیں کھایا۔ ہم اس وقت تک نہیں جائیں گے جب تک ڈاکٹر کے خلاف ایف آئی آر نہیں کاٹی جاتی

ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مریض بچے کے لواحقین نے 2 ڈاکٹر ز پر شدید تشدد کیا ہے،ڈاکٹر بختیار مختار اور ڈاکٹر وقار احمد شدید زخمی ہوئے،ڈاکٹر بختیار مختار کے سر پر شدید چوٹیں آئیں ، ڈاکٹر و قار کا باز و شدید زخمی ہوا ہے،چلڈرن ہسپتال کی ڈویلپمنٹ وارڈ میں زیر علاج بچے کو شفٹنگ کے دوران جھگڑا ہوا،بچہ 20 روز سے چلڈرن ہسپتال میں زیر علاج تھا،ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ لواحقین اور ڈاکٹرز کے درمیان اے سی نا چلنے کے باعث تلخ کلامی ہوئی،چھ افراد نے ملکر ڈاکٹر ز کو تشدد کا نشانہ بنایا،

بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

چلڈرن ہسپتال کا کوکلیئر امپلانٹ کے تمام اخراجات برداشت کرنے کافیصلہ،ڈاکٹر جاوید اکرم

سوتیلے باپ نے لڑکی کے ساتھ کی زیادتی، ماں‌نے جرم چھپانے کیلیے کیا تشدد

کم عمر لڑکیوں کے ساتھ زیادتی کے شوقین جعلی عامل کو عدالت نے سنائی سزا

کاروبار کے لئے پیسے نہ لانے پر بہو کو کیا گیا قتل

16 خواتین کو نازیبا و فحش ویڈیو ،تصاویر بھیج کر بلیک میل کرنے والا گرفتار

دوران پرواز 16 سالہ لڑکی کو ہراساں کرنیوالے کو ملی سزا

کپڑے اتارو،مجھے…دکھاؤ، اجتماعی زیادتی کا شکار لڑکی کو مرد مجسٹریٹ کا حکم

زبردستی دوستی کرنے والے ملزم کو خاتون نے شوہر کی مدد سے پکڑوا دیا

دوران دوستی باہمی رضامندی سے جنسی عمل کو شادی کے بعد "زیادتی” قرار دے کر مقدمہ درج

خاتون کو برہنہ کر کے تشدد ،بنائی گئی ویڈیو،آٹھ ملزمان گرفتار

شادی کی ضد مہنگی پڑ گئی،ملزم نے خاتون کو پارک میں زندہ جلا دیا

خبردار، حق خطیب سے بڑا فنکار آ گیا، سائنس ہار گئی،ہاتھ سے موبائل کی بیٹری چارج

بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

چلڈرن ہسپتال، ڈاکٹرز اور مریض کے لواحقین کا جھگڑا، تحقیقات کیلئے چار رکنی کمیٹی تشکیل
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی ہدایت پر سیکرٹری صحت علی جان خان نے گزشتہ روز چلڈرن ہسپتال لاہور میں ڈاکٹرز اور مریض کے لواحقین کے درمیان ہونے والے جھگڑے کی تحقیقات کیلئے چار رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔تحقیقاتی کمیٹی اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔ تحقیقاتی کمیٹی میں پرنسپل جنرل ہسپتال پروفیسر سردار الفرید ظفر، پرنسپل سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز پروفیسر زوہرہ خانم، ایم ایس پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز ڈاکٹر محمد عمر اسحاق اور ڈپٹی سیکرٹری ٹیکنیکل محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن شامل ہیں۔صوبائی سیکرٹری صحت علی جان خان نے کہاکہ کمیٹی ممبران چلڈرن ہسپتال جاکر واقعہ سے متعلق حقائق اکٹھے کریں گے۔تحقیقاتی کمیٹی چلڈرن ہسپتال میں مریض کا ریکارڈ اور علاج کی تفصیلات حاصل کرے گی

Leave a reply