اداکارہ صبور علی کی انسٹاگرام پر ایک وڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ گیم شو کے سیٹ پر کھڑی ہیں اور تیار ہو رہی ہیں ان کے بالوں کو نیٹ کیا جا رہا ہے. وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ صبور علی گیم شو کی ٹیم سے کہہ رہی ہیں کہ کل سے شوگر فری روح افزاء بنوانا. یہ سن کر ان کے گرد کھڑا ایک لڑکا ان کی بات کو حیرانی کے ساتھ دہراتا ہے. صبور علی کی اس وڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کے بہت سارے کمنٹس آ رہے ہیں جن میں کوئی ان پر تنقید کررہا ہے تو کوئی انہیں کہہ رہا ہے کہ رمضان کا مہینہ ہے کیا منہ دکھائو گی خدا کو تم اتنے مردوں کے
درمیان کھڑی ہو. صبور علی کی اس وڈیو کو زیادہ تر سوشل میڈیا صارفین مذاق ہی سمجھ رہے ہیں. یاد رہے کہ صبور علی نے شادی کے بعد سے ابھی تک کوئی پراجیکٹ نہیں کیا لیکن رمضان کے اس گیم شو میںوہ نظر آرہی ہیں اور ان کے مداح ان کو دیکھ کر کافی خوش ہیں. دوسری طرف صبور علی کا ماننا ہے کہ میں اپنے کیرئیر سے کافی مطمئن ہوں جب جب اچھا پراجیکٹ ملے گا کروں گی.