اداکار فیروز خان جوہیں آج کل خاصی تنقید کی زد میں ، شوبز انڈسٹری میں ان کے خلاف ایک غم و غصہ پایا جاتا ہے کیونکہ ان کی سابقہ اہلیہ نے ان کے تشدد کے ثبوت پیش کر دئیے ہیں یہ ثبوت منظر عام پر آنے کے بعد فیروز کے مداح اور ان کے شوبز کے ساتھی ان کا بائیکاٹ کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں. کل تک فیروز خان نے خاموشی اختیار کئے رکھی لیکن آج وہ بول پڑے ہیں اور انہوں نے ایسے تمام الزامات کی تردید کر دی ہے جو ان کے ساتھ منسوب کئے جا رہے ہیں، خصوصی طور پر انہوں نے تشدد کرنے کے الزام کو
یکسر رد کر دیا ہے اور کہا ہے کہ میں انسانی حقوق پر مکمل یقین رکھتا ہوں میں سمجھتا ہوں کہ ہر انسان کے کچھ بنیادی حقوق ہوتےہیں لہذامیں نے کبھی بھی اپنی سابقہ اہلیہ پر ظلم اور تشدد نہیںکیا. جو لوگ میرے خلاف سوشل میڈیا پر پراپگینڈا کررہے ہیں میں ان کے خلاف قانونی کاروائی کروں گا اور میری لیگل ٹیم اس سلسلے میں متحرک ہو گئی ہے. فیروز خان کہتے ہیں کہ سوشل میڈیا پر جو بھی تصاویر شئیر کی جا رہی ہیں وہ جھوٹی ہیں ان پر یقین نہ کیا جائے کیونکہ میں نے کبھی بھی ایسا نہیں کیا.