ننکانہ صاحب: نمائندہ باغی ٹی وی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت کے مطابق ضلع بھر کی سبزی و فروٹ منڈیوں میں انکروچمنٹ،صفائی ستھرائی ،مہنگائی کنٹرول کرنے کے لیے مارکیٹ کمیٹیوں کو ختم کیا جاچکا ہے،منڈیوں کے ایڈمنسٹریٹر اسسٹنٹ کمشنرز اور محکمہ زراعت کے افسران ہونگے،تمام افسران منڈیوں میں ریٹ لسٹیں آویژاں کرنے کے لیے بھرپوراقداما ت کریں۔ان خیالات کااظہار ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد نے ضلع بھر کی سبزی وفروٹ منڈیوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو) محمد عثمان خالد،اسسٹنٹ کمشنر شاہکوٹ صباءسحر ،اسسٹنٹ کمشنر سانگلہ ہل سارا لونی،محکمہ زراعت سمیت مارکیٹ کمیٹیوں کے ایڈمنسٹریٹرز نے شرکت کی۔اجلاس میںضلع بھر کی سبزی و فروٹ منڈیوںکی ڈیمانڈاور ترسیل کے عمل کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد نے کہا کہ ضلع بھر کی پرائیویٹ سبزی و فروٹ منڈیوں کو فی الفور ریگولر کروایا جائے،منڈیوں میں دوسرے اضلاع کے ریٹ کے ساتھ زیادہ فرق نہیں ہونا چاہیے ،منڈیوں میں صفائی ستھرائی اور ناجائز تجاوزات کا خاتمہ نہ کرنے والے متعلقہ افسران کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد نے اسسٹنٹ کمشنرز سمیت تمام متعلقہ محکمہ جات کے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ریٹ لسٹیں آویژاں کروانا ضلعی انتطامیہ کی اولین ترجیح ہے، سبزی و فروٹ منڈیوں میں اشیائے ضروریہ کی ریٹ لسٹیں واضع جگہ آویژاں نہ کرنے والے دوکانداروں اور آڑھتیوں کے خلاف سخت ایکشن لیں۔

ضلع بھر کی سبزی وفروٹ منڈیوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت ڈی سی ننکانہ نے کی،
Shares: