سچن ٹنڈولکر کی سیکیورٹی پر مامور گارڈ نے خود کشی کر لی

سروس پسٹل کا استعمال کرتے ہوئے خود کو گردن میں گولی مار دی
0
84
india

نئی دہلی: انڈیا کے لیجنڈری کرکٹر سچن ٹنڈولکر کی حفاظت کے لئے مامور سٹیٹ ریزرو پولیس فورس (ایس آر پی ایف) کے ایک جوان نے مبینہ طور پر گولی مار کر خودکشی کر لی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 39 سالہ پرکاش کاپڈے اپنے آبائی شہر میں تھے جہاں انہوں نے مبینہ طور پر اپنے سروس پسٹل کا استعمال کرتے ہوئے خود کو گردن میں گولی مار دی،جیمر پولیس سٹیشن میں سینئر پولیس انسپکٹر کرن شندے کے مطابق یہ واقعہ بدھ کو پیش آیا،پولیس حکام واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں اور ابھی موت کی وجہ سامنے نہیں آسکی، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔

پسماندگان میں اس کے بوڑھے والدین، بیوی اور دو نابالغ بچے، ایک بھائی اور اس کے خاندان کے افراد شامل ہیں جیمر پولیس اسٹیشن کے سینئر پولیس انسپکٹر کرن شندے نے بتایا کہ یہ واقعہ بدھ کی صبح تقریباً 1.30 بجے متاثرہ کے گھر پر پیش آیا اور مبینہ خودکشی کے پیچھے اصل وجوہات کی جانچ کی جارہی ہےجیم ر پولیس نے حادثاتی موت کی رپورٹ درج کر لی ہے جس میں مزید تحقیقات زیر التوا ہیں، جس میں اس کے اہل خانہ، ساتھیوں اور دیگر جاننے والوں سے پوچھ گچھ بھی شامل ہے۔

سلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ کے کیس میں ملوث چھٹا ملزم بھی گرفتار

ذرائع نے بتایا کہ ایس آر پی ایف اس واقعہ کی اپنی آزادانہ تحقیقات کرے گا کیونکہ اس معاملے میں ایک جوان شامل ہے جو وی وی آئی پی سیکورٹی پر مامور ہے۔

ہردیپ سنگھ نجر قتل کیس: ایک اور بھارتی دہشت گرد گرفتار

Leave a reply