بھارتی ٹیم کے سابق کپتان اور لٹل ماسٹر سچن ٹنڈولکر نے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ کے حوالے سے اپنی سیمی فائنلسٹ ٹیموں سے متعلق بتا دیا ہے جبکہ گزشتہ روز کھیلے گئے پہلے میچ سے قبل سچن ٹنڈولکر ٹورنامنٹ کی ٹرافی لیکر گراؤنڈ میں داخل ہوئے اور ٹورنامنٹ کے باقاعدہ آغاز کا اعلان کیا تھا اور ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ نے یکطرفہ مقابلے کے بعد دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دیکر سب کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔

کرکٹ ورلڈ کپ ویب سائٹ کے سابق بھارتی کرکٹر سچن ٹنڈولکر نے ورلڈکپ میں اپنی چار ٹاپ ٹیموں کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ میری سیمی فائنلسٹ ٹیمیں بھارت، آسٹریلیا انگلینڈ اور نیوزی لینڈ ہیں اور ٹنڈولکر کا کہنا تھا بھارتی ٹیم یقینی طور پر ٹاپ فور میں جگہ بناتی ہے کیونکہ بھارتی ٹیم بہت اچھی متوازن ٹیم ہے۔ واضح رہے کہ لٹل ماسٹر کا کہنا لتھا بھارت کی طرح آسٹریلیا کا توازن بھی اچھا ہے اور میری تیسری ٹیم انگلینڈ ہے کیونکہ انگلش ٹیم بھی ایک مضبوط ٹیم ہے، انگلینڈ کی ٹیم تجربے اور کچھ نئے چہروں کا امتزاج ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
ورلڈ کپ؛ برائن لارا کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نام اہم پیغام
ورلڈکپ؛ بھارت کو بڑا دھچکہ
توہین عدالت کیس، سی سی پی او لاہور کی عدالت طلبی
آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ،پاکستان کا پہلا میچ آج،مدمقابل ٹیم کے ہارنے کی تاریخ
اٹک سے اڈیالہ جیل منتقلی؛ پی ٹی آئی وکلا کے اعتراضات پر چیف جسٹس عامر فاروق کی اہم ابزرویشن
عمران خان کو رہا کرو،وال چاکنگ کرنے پر مقدمہ درج
تاہم سابق بھاتی کپتان کا کہنا تھا میری چوتھی ٹیم نیوزی لینڈ ہے جس نے پچھلے دو ورلڈکپ کا فائنل کھیلا ہے، نیوزی لینڈ کا ٹریک ریکارڈ بہت اچھا ہے اور کیویز ورلڈ چیمپئین شپ میں اچھا کھیلتے ہیں، میں تو انہیں سیمی فائنل میں پہنچتا ہوا دیکھتا ہوں۔

Shares: