حب :بلوچستان سے پھرغمگین کردینے والی خبرآگئی:فٹبال سٹیڈیم میں دھماکہ ،اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کی تحصیل حب میں فٹبال میچ کے دوران گراؤنڈ میں دھماکے سے 7 افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔

پولیس کے مطابق حب کے علاقے الٰہ آباد ٹاؤن کے فٹبال گراؤنڈ میں فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ کھیلا جارہا تھا کہ اچانک دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہوگئے ہیں جنہیں گورنمنٹ جام غلام قادر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے،

بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کرکے سکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا ریمورٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا، دھماکا خیزمواد تماشائیوں کے بیٹھنے کی جگہ پر چھپایا گیا تھا

Shares: