شہزور سبزواری کی ماڈل اہلیہ صدف کنول نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں نے ماڈلنگ بہت سال کی ہے اور ابھی تک کررہی ہوں ، ماڈلنگ کی دنیا میں مجھے بہت شہرت بھی مل چکی ہے یہاں تک کہ بہترین ماڈل کا ایوارڈ بھی مل چکا ہے، اب میں چاہتی ہوں کہ اداکاری کروں اور مجھے اچھے کردار آفر ہوں . انہوں نے کہا کہ اب اداکاری میری ترجیھات میں ہے، اگر مجھے کسی اچھی فلم کا سکرپٹ آفر ہوا تو کسی صورت نہیں چھوڑوں گی، انہوں نے کہا کہ ہر انسان کو حق ہے کہ وہ اپنے لئے بہتر سوچے
میںسمجھتی ہوں کہ اب میںاداکاری کے موڈ میں ہوں تومجھے اداکاری ہی کرنی چاہیے. صدف کنول نے کہا کہ ڈراموں میں اداکاری کرنے پر بھی مجھے اعتراض نہیں اگر کردار کہانی اچھی ہو تو میں یہ بھی کروں گی. انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ شادی کے بعد میری زندگی میں کافی تبدیلی آئی ہے اور اس تبدیلی کو میں کافی مثبت دیکھتی ہوں. انہوں نے کہا کہ عورت کو اللہ نے بہت صلاحیتوں سے نوازا ہے وہ گھر کے ساتھ ساتھ باہر کے معاملات کو جیسے کے ملازمت کو بھی مینج کرتی ہے.