صدر انجمن تاجران رحیم آغا کا تاجر پر فائرنگ کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرنے کا مطالبہ
کوئٹہ: انجمن تاجران بلوچستان کے صدر رحیم آغا و دیگر نے پریس کانفرنس کی ہے اور تاجر کے زخمی ہونے کے واقعے کی مذمت کی ہے
صدر انجمن تاجران بلوچستان رحیم آغا نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز تاجر برادری سے موبائل نقدی رقم چھیننے اور فائرنگ سے تاجر زخمی ہونے کے واقعے کی مذمت کرتے ہیں. انہوں نے کہا کہ تعجب کی بات ہے کہ ابھی تک ملزمان گرفتار نہیں ہوئے ہیں. انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے زخمی تاجرکی عیادت تک نہیں کی گئی ہے. رحیم آغا نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ امن وامان بحال کرنے میں ناکام ہوچکی ہے.
انکا کہنا تھا کہ اس سے پہلے بھی پشین میں مرد اور خواتین کو لوٹا گیا تھا۔ ایسے واقعات پر انجمن تاجران کسی صورت خاموش نہیں رہے گی. انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کور کمانڈر بلوچستان سے اپیل کرتے ہیں کہ اس واقعے کی نوٹس لیں. انہوں نے کہا کہ غیرمہذب واقعات کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات اٹھائے جائیں.
ان کا مطالبہ تھا کہ ایک ہفتے کے اندر اندر ملزمان کو گرفتار کیا جائے ورنہ کوئٹہ تو چمن شاہراہ کو احتجاجاً بند کیا جائے گا اور پیشن میں شٹرڈاؤن ہڑتال کرینگے.