اسلام آباد: صدر مملکت آصف زرداری کی ترک صدر سے ٹیلیفونک گفتگو ہوئی ، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
باغی ٹی وی: دور ان گفتگو دونوں صدور کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، پاکستانی صدر اور ترکیہ کے ہم منصب نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
صدر مملکت نے ترکیہ صدر کو عیدالفطر کی پیشگی مبارکباد بھی دی، رجب طیب ایردوان اور ترکیہ عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا،او ر رجب طیب ایردوان کو دورہ پاکستان کی دعوت دی ہے۔