لندن میں مقیم پاکستانی صحافی "را ” کی ہٹ لسٹ پر ہے،خالصتان حامی سکھ رہنما کا انکشاف

بھارت نے بیرون ملک مقیم ان لوگوں کو قتل کرنا شروع کر دیا ہے
0
118
khalistan

لندن:خالصتان کے حامی سکھ رہنما نے پاکستانی صحافی کو خالصتان کے ایشوکے حوالے سے کوریج پر بھارتی ریاست کی جانب سے جان کے خطرات کےسامنے کا انکشاف کیا ہے-

باغی ٹی وی : انگریزی موقر اخبار "دی نیوز” کے مطابق دبندرجیت سنگھ، جو ایک ریٹائرڈ سرکاری ملازم ہیں اور دس سال قبل سکھ فیڈریشن کی بنیاد رکھی تھی، نے انکشاف کیا کہ دی نیوز/جیو ٹی وی کے صحافی سکھوں کے مسائل، خاص طور پر خالصتان ریفرنڈم اور سکھس فار جسٹس کی کوریج کی وجہ سے ہندوستانی ہٹ لسٹ پر ہیں۔

یہ انکشاف برطانیہ کی سکھ فیڈریشن کے لیڈر دبندرجیت سنگھ نے سکھ چینل اکال ٹی وی پر اپنے ایک انٹرویو میں کیا ہے کہ لندن میں مقیم پاکستانی صحافی مرتضیٰ علی شاہ کو خالصتان کے ایشوکے حوالے سے کوریج پر بھارتی ریاست کی جانب سے جان کے خطرات کا سامنا ہے ، برطانیہ کی میٹروپولٹین پولیس کو بھی ان کی زندگی کو لاحق خطرات سے آگاہی ہے۔

بشام میں چینی انجینئرز پر حملہ، خیبرپختونخوا پولیس نے دوسری رپورٹ وفاق کو ارسال کردی

سکھ فیڈریشن نے یہ بات اپنے ایک ٹوئٹ اور ویڈیو انٹرویو میں بھی بتائی ہے، دبندرجیت سنگھ نے کہا کہ برطانوی انٹیلی جنس سینٹر جی سی ایچ کیو ہر چیز کو مانیٹر کر رہا ہے اور یہ چیز ان کے علم میں ہے اور جی سی ایچ کیو نے بھارتی ہٹ لسٹ کی مانیٹرنگ بھی کی ہوگی ،انہیں کینیڈ ا سے بھی انٹیلی جنس ملی ہوگی، 1984 میں بھارت اس وقت کی برطانوی وزیراعظم مارگریٹ تھیچر سے اس معاملے پر براہ راست رابطے میں تھا چنانچہ برطانوی انٹیلی جنس کو اس معاملے پر 40 سالہ تجربہ ہے۔

بھارتی اور پاکستانی حکومتوں نےکینیڈین انتخابات میں مداخلت کی کوشش کی، برطانوی اخبار

واضح رہے کہ گزشتہ چند مہینوں کے درمیان پاکستانی اور کینیڈین انٹیلی جنس نے ایسی دستاویزات جاری کی ہیں جو بیرون ملک دہشتگرد ی میں بھارتی کردار کو اجاگرکرتی ہیں اور ان میں پاکستان کے اندر پرمجیت سنگھ پنجوار کے قتل جیسے معاملات بھی شامل ہیں، بھارت کشمیر اور خالصتان کے مسائل پر رپورٹنگ کرنے والوں کو نشانہ بنانے کے لیے جانا جاتا ہے گزشتہ سال، بھارت نے رانا ایوب اور سی جے ورلیمین سمیت دیگر ممتاز صحافیوں کے ساتھ مرتضیٰ علی شاہ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پابندی لگا دی تھی-

بھارتی حکومت نے پاکستان میں متعدد افراد کے قتل کا حکم دیا،برطانوی اخبار

جبکہ بھارت نے بیرون ملک مقیم ان لوگوں کو قتل کرنا شروع کر دیا ہے بدنام زمانہ انٹیلی جنس ایجنسی را کو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی براہ راست اپنے دفتر سے کنٹرول کرتے ہیں اور وہ آئندہ ماہ انتخابا ت میں تیسری مرتبہ وزارت عظمیٰ کے لیے انتخاب لڑ رہے ہیں،سکھ رہنما کا مذکورہ انکشاف اس لئے بھی قابل غو رہے کیونکہ دی گارڈین اخبار نے اس ہفتے ایک بڑی خبر میں انکشاف کیا تھا کہ ہندوستانی حکومت نے غیر ملکی سرزمین پر رہنے والے لیکن ہندوستان کے خلاف بولنے والوں کو ختم کرنے کی وسیع حکمت عملی کے تحت پاکستان میں تقریباً 20 افراد کو قتل کیا۔

Leave a reply