مزید دیکھیں

مقبول

پیغمبر کی بیٹیاں.تحریر: مبشر حسن شاہ

عورتوں کے عالمی دن کے حوالے سے خصوصی تحریر....

کوئٹہ،ہزار گنجی میں گیس لیکج کے باعث دھماکا، 2 خواتین کی موت

کوئٹہ: ہزار گنجی کے علاقے میں ایک افسوسناک واقعہ...

آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ کرکٹر منشیات کیس میں قصور وار قرار

آسٹریلوی سابق ٹیسٹ کرکٹر اسٹیورٹ میک گل کو نیو...

خواتین کا عالمی دن، صبا قمر دیہی خواتین کے پاس پہنچ گئیں

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی منجھی ہوئی اداکارہ صبا قمر...

سانحہ بلوچستان،شہید ڈرائیور کا تعلق قصور سے،اہلیان علاقہ سوگ میں

قصور گزشتہ دن بلوچستان ٹرین سانحے میں جعفر ایکسپریس...

صدرمملکت کا کشمیریوں سمیت مظلوم مسلم امہ کے نام عید کا پیغام

صدرمملکت کا کشمیریوں سمیت مظلوم مسلم امہ کے نام عید کا پیغام

صدر پاکستان نے اپنے عید کے پیغام میں کہا ہے کہ عید مبارک، میں اپنی عید شہداء پی آئی اے، کورونا سے پیدا شدہ صورتحال میں روزی کمانے کی کوشش کرنے والے سب غریبوں، ڈاکٹر، نرسز، کورونا کے مریض، ہندوستانی مظالم برداشت کرنے والے کشمیریوں، ہندوستان میں اسلاموفوبیا سے متاثرہ مسلمانوں، فلسطینییوں اور مسلمان مہاجرین کے نام وقف کرتا ہوں۔


ادھر وزیر اعظم نے بھی عید کے موقع پر اپنے کشمیری بھائیوں کو فرموش نہیں‌کیا اور ان کے عزم و ہمت کا سراہتے ہوئے ان کو سلام عقیدت پیش کیا اور عید مبارک دی .
وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ چاہتا ہوں کہ میری قوم عید روایتی طریقے سے ہٹ کر منائے۔اسی طر‌ح انہوں نے اہل کشمری کے نام پیغآم دیتے ہوئے کہا کہ اس موقع پر اپنے کشمیری بھائیوں کو نہ بھولیں .عیدِ سعید کے موقع پر خصوصی تہنیتی پیغام اور نیک خواہشات کیساتھ مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی افواج کی جاری بربریت کا نہایت ہمت و جوانمردی سے سامنا کرنے اور غیرانسانی محاصرے کے دوران صبر و استقامت کا پہاڑ بن کر ڈٹے رہنے پر اہلِ کشمیر کو ہمارا سلام۔
وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ دوسرا یہ کہ ہم میں سے ہر کوئی وباء کے حوالے سےمتعارف کردہ خصوصی تدابیر یعنی SOPs کا بھرپور خیال اور لحاظ رکھے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کورونا مرض ہمارے درمیان موجود ہے چنانچہ ادائیگی نمازِ عید سمیت پوری چھٹیوں کے دوران سماجی فاصلوں کا بطور خاص اہتمام کیا جائے۔ اللہ پاک اپنی رحمت ہم پر سایہ فگن فرمائیں، آمین

دوسری طرف وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ ایک منفرد موقع ہے کہ ملک بھر میں ایک ہی دن عید منائی جارہی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی متحرک قیادت میں پاکستان اتحاد اور خوشحالی کی منزل کی جانب گامزن ہے۔

ملک بھر میں عید الفطر کے موقع پر چھوٹے بڑے اجتماعات ہوئے جس میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی، کہیں سماجی فاصلے کا خیال رکھا گیا، کہیں نہیں، سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

چھوٹی عید سادگی کے ساتھ منائی گئی، شہر شہر چھوٹے بڑے اجتماعات ہوئے۔ اسلام آباد میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع فیصل مسجد میں ہوا جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے ملکی سلامتی و استحکام اور کورونا کے خاتمے کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔