صدر مملکت کے پاس الیکشن کی تاریخ دینے کا اختیار نہیں. کنور دلشاد

صدرمملکت کا یہ کام نہیں کہ الیکشن کمیشن کے کام میں مداخلت کریں
0
37
election vote

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر کو لکھے گئے خط میں انتخابات کی تاریخ دیے جانے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سابق سیکریٹری الیکشن کمیشن کنور محمد دلشاد نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کو صدر کا خط افسوس ناک ہے۔

جبکہ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کنور دلشاد نے کہا کہ صدر مملکت کو خط نہیں لکھنا چاہیے تھا، الیکشن کمیشن آئینی ذمہ داریوں میں مصروف ہے اور انہوں نے کہا کہ صدر مملکت کے پاس الیکشن کی تاریخ دینے کا اختیار نہیں ہے، سابق اٹارنی جنرل اور ماہر قانون عرفان قادر کا کہنا ہے کہ صدر کا نام لکھا ہے تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ صدر تاریخ دیں، صدر کا صرف نام استعمال ہوگا۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
کراچی میں دہشت گردی کی بڑھتی لہر تشویشناک ہے. فیصل ندیم
مریم نواز شریف سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
شیخ رشید نے ایک بار پھر 20 ستمبر تک سیاست میں بڑی ہلچل کا دعوی کردیا/

جبکہ عرفان قادر نے کہا کہ صدرمملکت کا یہ کام نہیں کہ الیکشن کمیشن کے کام میں مداخلت کریں، لوگ صدر مملکت کی جگ ہنسائی کررہے ہیں، صدر پاکستان کا منصب بہت بلند بالا ہے۔

Leave a reply