اہم تقرریوں کیلئے قانون و ضابطہ کو مدنظررکھ کر فیصلہ کیا جائے گا،خواجہ آصف

0
40
khawaja asif

صدراور وزیر اعظم کو فیصلے آئین کے مطابق کرنے چاہیے،خواجہ آصف
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وہی خبر ہے جو رات والی ہے

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اتحادیوں کو اعتماد میں لیا جارہا ہے،طریقہ کار طے کیا جارہا ہے، اہم تقرریوں کیلئے قانون و ضابطہ کو مدنظر رکھ کر فیصلہ کیا جائے گا،ہیجانی کیفیت کا خاتمہ ہوجائے گا،امید ہے وزیراعظم کی ترکیہ روانگی سے قبل فائنل ہو جائے گا،اہم تقرریوں کامعاملہ کابینہ میں زیرغور آئے گا اس کاعلم نہیں،اہم تعیناتیاں کل تک فائنل ہو جائیں گی،چارناموں کی سمری کبھی نہیں آئی،صدراوروزیر اعظم کو فیصلے آئیں کے مطابق کرنے چاہیے،

قبل ازیں وزیر دفاع خواجہ آصف نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی، ملاقات میں اہم تقرریوں پر مشاورت کی گئی،

علاوہ ازیں وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وزارت دفاع سے سمری موصول ہوگئی ہے،آرمی چیف اور چیرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی کی تعیناتی کےلئے ناموں کا پینل موصول ہوا،وزیراعظم تعیناتیوں پر فیصلہ طریقہ کار کے تحت کرینگے،

واضح رہے کہ اس سے قبل آئی ایس پی آر نے گزشتہ شب اعلامیہ جاری کیا تھا کہ آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کی تعیناتی کی سمری بھجوا دی گئی ہے، آئی ایس پی آر کے مطابق یہ سمری وزارت دفاع کو بھیجی گئی. ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ جی ایچ کیو نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور آرمی چیف کیلئے سمری وزارت دفاع کو بھیج دی ہے۔ ترجمان پاک فوج نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے یہ بات کہی تھی.
آرمی چیف تقرری؛ وزیر دفاع نے وزیراعظم ہاؤس کو سمری موصول ہونے کی تصدیق کردی
خبردار۔!ایوان اقتدارمیں تھرتھلی۔24گھنٹےاہم:اعظم سواتی،بیگم تہجدگزار،بیٹا شراب کا سوداگر۔ثبوت حاضر ہیں۔
جی ایچ کیو نے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی تعیناتی کی سمری بھجوا دی، آئی ایس پی آر
فیروز نڈیاڈوالا اکشے کمار کے بغیر ویلکم 2 اور آوارہ پاگل دیوانہ 2 بنائیں گے؟
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں سے مقابلے میں پاک فوج کا جوان شہید
اسلام آباد پرجتھوں کی چڑھائی،کاروبار کرنا ناممکن ہو گیا۔تاجرپھٹ پڑے
ویوین رچرڈز نے کیسا ردعمل ظاہر کیا؟ جب نینا گپتا نے انہیں بتایا کہ وہ پریگنینٹ ہیں

Leave a reply