صدر مملکت سے سعودی چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات

جنرل فیاض بن حامد نے دونوں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید بہتر بنانے پر زور دیا
0
97
arif sadar

صدر مملکت سے سعودی چیف آف جنرل اسٹاف فیاض بن حامد الرویلی کی ملاقات ہوئی ہے

ملاقات میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی بھی موجود تھے ،ملاقات کے دوران دونوں ممالک نے تجارت، معیشت اور دفاع کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا،پاکستان سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، دونوں برادر ممالک مختلف شعبوں میں بہترین تعلقات کے حامل ہیں اور مختلف علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر ان کے خیالات مشترک ہیں

صدر مملکت نے دونوں ممالک کے باہمی فائدے کے لیے دوطرفہ اقتصادی تعلقات بڑھانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ پاکستان سرمایہ کاری کا خواہاں ہے کیونکہ ملک میں زراعت اور آئی ٹی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی بڑی صلاحیت موجود ہے،پاکستان نے خصوصی سرمایہ کاری کی سہولت کونسل تشکیل دی ہے تاکہ فیصلہ سازی کو تیز کرنے اور چار اہم شعبوں میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو آسان بنانے کے لیے ون ونڈو پلیٹ فارم کے طور پر کام کیا جا سکے،دونوں ممالک کی فوجی قیادت کے اعلیٰ سطحی تبادلوں سے دفاعی تعاون کو مزید فروغ ملے گا،

صدر مملکت نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے وژن کو سراہا اور کہا کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان تعلقات معمول پر آئے اور اس سے خطے میں امن اور خوشحالی بھی آئے گی، سعودی عرب نے پاکستان کو معاشی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے مالی مدد فراہم کی،

جنرل فیاض بن حامد کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین شروع سے ہی مختلف شعبوں میں قریبی تعلقات ہیں، جنرل فیاض بن حامد نے دونوں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید بہتر بنانے پر زور دیا،سعودی عرب کا وژن 2030 پڑوسی ممالک کے ساتھ ساتھ اسلامی دنیا میں بھی خوشحالی لائے گا،

جنرل عاصم منیر کے نام مبشر لقمان کا اہم پیغام

Leave a reply