صدر مملکت نے پاکستان پوسٹ کے معذور ریٹائرڈ ملازم کی درخواست پر بڑا حکم دے دیا
صدر مملکت نے پاکستان پوسٹ کے معذور ریٹائرڈ ملازم کی درخواست پر بڑا حکم دے دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان پوسٹ کو 45 دن کے اندر معذور ریٹائرڈ ملازم کے بیٹے کو بھرتی کرنے کی ہدایت کر دی ہے.
ایوان صدر کے میڈیا ونگ سے جاری کردہ بیان کے مطابق سندھ کے علاقے سکھر کے رہائشی محمد شاہد نے پاکستان پوسٹ آفس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے معذور ملازمین کے کوٹے پر بیٹے کی تقرری کی درخواست زائد العمر ی کے بہانے پر مسترد کرنے پر وفاقی محتسب میں شکایت جمع کرائی تھی۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی معمولی عذر پر معاملے کو پیچیدہ کرنے اور ملازمت نہ دینے پر محکمے کی سر زنش کی ہے۔ صدر مملکت نے معاملے کو حل کرنے میں غیر معمولی تاخیر پر ناراضگی کا اظہار کیا۔
صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ایک معمولی عذر پر ایک معذور شخص کے معاملے کو پیچیدہ کرنا افسوسناک ہے، معذور افراد کے خلاف امتیازی سلوک جیسے نامناسب رویوں کی حوصلہ شکنی کرنی چاہیئے ، صدر مملکت نے پوسٹ آفس ڈیپارٹمنٹ کومعذور ملازمین کے بچوں کو دی گئی نوکریوں کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
بھارت اسرائیل کے تعاون سے کشمیر کی ڈیموگرافی تبدیل کرنا چاہتا ہے، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ریٹائرڈ ملازمین کے بچوں کے روزگار کے حوالے سے وفاقی حکومت کی پالیسی انسانی ہمدردی کے تحت شروع کی گئی جس کو اسی جذبے سے نافذ کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وفاقی محتسب کے فیصلے کے خلاف پاکستان پوسٹ آفس کی درخواست مسترد کر دی۔
بھارتی حکومت کی جانب سے مسلمانوں کو معاشرتی تنہائی کا شکار کرنا تشویشناک ہے،صدر مملکت