سری لنکا: صدارتی محل سے سونے کی اشیاء چرانے والے3 مظاہرین گرفتار
کولمبو: سری لنکن پولیس نے صدارتی محل سے چوری کیے گئے سونے کی اشیاء کو فروخت کرنے والے 3 مظاہرین کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔
باغی ٹی وی :عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سری لنکا کی پولیس نے 3 مظاہرین کو حراست میں لے لیا گرفتار ہونے والوں پر صدارتی محل سے سونے کی قیمتی اشیاء کی چوری اور انھیں فروخت کرنے کا الزام ہے۔
سری لنکا:سیاسی بحران جاری، نئے صدر سے بھی مستعفی ہونے کا مطالبہ
پولیس کے مطابق ان افراد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ہے اور ان کے قبضے سے 40 سے زائد قیمتی اشیاء برآمد کی گئی ہیں۔ ملزمان کو کریمنل انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کردیا گیا۔
واضح رہے کہ 19 جولائی کو ہزاروں مظاہرین نے صدارتی محل اور وزیراعظم کی نجی رہائش گاہ پر دھاوا بول دیا تھا اور آگ لگادی تھی جس کے بعد صدر نے استعفیٰ دیدیا تھا۔
رانیل وکرما سنگھے سری لنکا کے نئے صدر منتخب
بعد ازاں انتخابات میں رانیل وکرماسنگھے نئے صدر منتخب ہوئے تھے تاہم اب سری لنکا میں حکومت مخالف احتجاجی مظاہرین نے نومنتخب صدر رانیل وکرماسنگھے سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہےمظاہرین کی جانب سے صدر وکرما سنگھے پر معزول صدر کے ساتھیوں کو تحفظ دینے کا الزام لگایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ حال ہی میں دارالحکومت کولمبو میں سکیورٹی فورسز نے ایوانِ صدر کے باہر موجود حکومت مخالف مظاہرین کے کیمپ اکھاڑ پھینکے تھے اور ایک طرح سے مظاہرین کی سرکوبی کا عمل شروع کر دیا تھا جبکہ پولیس ترجمان نے 9 افراد کی گرفتاری کی بھی تصدیق کردی ہے۔