صدارتی ریفرنس کی سماعت ، عدالت نے دیگر شیئرہولڈرز کو دیا اہم حکم

0
42

صدارتی ریفرنس کی سماعت ، عدالت نے دیگر شیئرہولڈرز کو دیا اہم حکم
باغی ٹی وی : سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانے سے متعلق سپریم کورٹ میں دائر صدارتی ریفرنس میں عدالت نے اٹارنی جنرل اور دیگر کو اپنے معروضات جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ جو کوئی بھی معروضات دینا چاہتا ہے وہ دو ہفتوں میں جمع کرائے۔ اس نکتے پر کوئی اپنی رائے دینا چاہے تو پبلک نوٹس بھی مشتہر کیا جائے۔

عدالت نے صدارتی ریفرنس پر قومی اور صوبائی اسمبلی کے اسپیکرز، چیئرمین سینیٹ اور الیکشن کمیشن کو بھی نوٹس جاری کر دیا ہے.دوران سماعت جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیے کہ آئین یا قانون میں ترمیم کیلئے پارلیمنٹ کے پاس اختیار ہے، جسٹس یحییٰ آفریدی کا کہنا تھا کہ عدالت اس تضاد میں کیوں پڑے؟

سپریم کورٹ میں صدارتی ریفرنس پر سماعت 11جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔حکومت نے سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ یا شو آف ہینڈز کے ذریعے کرانے کے لئے سپریم کورٹ سے رائے طلب کی ہے۔چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت اٹارنی جنرل خالد جاوید خان عدالت میں پیش ہوئے۔

Leave a reply