گڑھی خدابخش :اپنے باپ کے نام پرقربانی بہت اجروثواب :مریم نوازنے اشارہ دے دیا ،اطلاعات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے بینظیر بھٹو کی سیاسی جدوجہد اور قربانیوں پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی طرح مجھے اپنے باپ کےنام پرقربانی دیں گی ، جوکہ بہت اجروثواب کا کام ہے
لاڑکانہ میں بینظیر بھٹو کی برسی کے موقع پرمریم نواز نے اپنےخطاب میں کہا کہ ‘مجھے آج خوشی بھی ہے کہ میں بینظیر بھٹو کی مزار میں حاضری دینے آئی ہوں لیکن دکھ بھی کہ عالم اسلام کی پہلی خاتون وزیراعظم بینظیر بھٹو کو جدوجہد کے دوران اپنی جان گنوانی پڑی’۔
انہوں عوام کو مخاب کرکے کہا کہ ‘بی بی شہید کی موت زخم اور صرف آپ کو نہیں لگا، شہید بی بی کی موت کا غم صرف پیلزپارٹی کا نہیں بلکہ ان کی موت کا زخم ہمارے دل پر بھی لگا ہے’۔
ان کا کہنا تھا کہ ‘آج 13 سال بعد بھی ہم نہ صرف آپ کے دکھ میں شریک ہیں بلال بھٹو کے دکھ میں شریک ہے ،مریم نواز نے کہا کہ ‘بھٹو اور بینظیر بھٹو کے قاتلوں کا نام لیوا آج کوئی نہیں ہے لیکن ان کے نام لینے والے آج ہزاروں کی تعداد میں موجود ہیں اور موجود رہیں گے’۔
مریم نواز نے کہا کہ ‘اسی طرح میرا بھی دل کرتا ہے کہ میں اپنے باپ کے نظریےپر قربانی دوں جوکہ بلا شبہ ایک اجروثواب سے کم نہیں بکہ یہ تو ایک حقیرنذرانہ ہوگا
مریم نواز نے کہا کہ ‘میثاق جمہوریت وجود میں آیا اور یہی تھی سیاسی اقدار کہ آج سیاسی حریف ہونے کے باوجود سیاسی اور انتخابی میدان میں ایک دوسرے کے مخالف ہونے کے باوجود پی ڈی ایم کی قیادت ایک اسٹیج پر ایک خاندان کی طرح اکٹھی ہے، جس کی شروعات نواز شریف اور محترمہ بینظیر بھٹو نے کی تھی’۔
انہوں نے کہا کہ ‘یہ صرف ایک میثاق یا کاغذ کے چند ٹکڑے نہیں تھے بلکہ پاکستان کی سیاسی تاریخ اور راستے کا رخ موڑنے والا تھا، جس کو میں، بلاول اور پاکستان کی تمام سیاسی قیادت نہ صرف لے کر چلیں گے بلکہ آگے بھی بڑھائیں گے’۔








