اسلام آباد:نورمقدم کے قتل پردلی دُکھ ہوا:مجرم کوقرارواقعی سزا ملنی چاہیے:جعفرگروپ آف کمپنیزنے سابق سفیرشوکت علی کی بیٹی نورمقدم کے قتل پرسخت افسوس کا اظہارکیا ہے
جعفرگروپ آف کمپنیز کی طرف سے اس حوالے سے ایک وضاحتی بیان جاری کیاگیا ہے کہ سوشل میڈیا اوردیگرفورمزپراس قسم کی گفتگو کی جارہی ہے جس سے یہ تاثرملتا ہے کہ جعفرگروپ آف کمپنیز نورمقدم کے قاتل ظاہرجعفرکوہتھکڑیوں میں نہیں دیکھنا چاہتا

جعفرگروپ آف کمپنیز کی طرف سے یہ بھی وضاحت کی گئی ہے کہ اس گروپ میں شامل کوئی بھی ادارہ اس موقع پرقاتل کے ساتھ نہیں بلکہ مقتولہ کے خاندان کے ساتھ ہے
جعفرگروپ آف کمپنیزاس بات کا اعادہ بھی کرتا ہے کہ یہ وقت مظلوم کے ساتھ کھڑے ہونے کا ہے ناں کہ ظالم کے ساتھ ،اس لیے سوشل میڈیا یا دیگرفورمز پراس حوالے سے جو پراپیگنڈہ کیا جارہا ہے وہ بے جا اوربے مقصد ہے








