جلد ہی سکرین پر نظر آئوں گی سعدیہ امام

ذاتی مصروفیات کی وجہ سے سکرین سے غائب ہوں

اداکارہ سعدیہ امام جنہوں نے نوے کی دہائی میں شوبز کیرئیر کا آغاز کیا، سعدیہ امام نے پی ٹی وی کے ڈراموں سے اداکاری کی شروعات کی دیکھتے ہی دیکھتے وہ ہر ایک کی پسندیدہ بن گئیں. سعدیہ امام کچھ عرصے سے ٹی وی سے غائب ہیں، اپنے حالیہ انٹرویو میں انہوں نے کہا ہے کہ میں بہت جلد ایک ڈرامے میں‌نظر آئوں گی اس میں میرا کردار مرکزی ہوگا. انہوں نے کہا کہ شادی کے بعد میں گھریلو زندگی میں مصروف ہونے کی وجہ سے شوبز کو زیادہ وقت نہیں دے پا رہی.

اور ”ایسا گمان کرنا کہ میرے شوہر نے مجھے اداکاری کرنے سے منع کیا ہے یہ غلط ہے ” کیونکہ میرے شوہر نے کبھی مجھے اداکاری کرنے سے منع نہیں کیا ، بلکہ انہوں نےہمیشہ میری حوصلہ افزائی کی ہے. انہوں نے کہا کہ نجی زندگی کی مصروفیات جو کہ جینوئن ہیں وہی میرے شوبز کے کام میں رکاوٹ ہیں باقی تو الحمد اللہ کسی قسم کی کبھی بھی کوئی رکاوٹ نہیں رہی ہے، میرے مداح بہت جلد مجھے ایک ڈرامے میں‌دیکھ کر خوش ہوجائیں گے. واضح رہے کہ سعدیہ امام ڈراموں کا جانا مانا چہرہ ہیں وہ ایک بڑی فین فالونگ رکھتی ہیں.

 

رنگیلا کو ٹریبیوٹ پیش کیا گیا

ہمایوں سعید اور یمنہ زیدی جنٹلمین میں پہلی بار ایک ساتھ

فلم میں کام کرنے سے پہلے سید نور کا نہیں پتہ تھا کون ہیں جنت مرزا

Comments are closed.