ماں کے انتقال کے بعد کسی نے کبھی پوچھا ہی نہیں کہاں ہوں کیا کررہی ہوں سعدیہ امام

میری ماں نے کہا ہیں تم ابھی تک سو رہی ہو،
sadia imam

نامور اداکارہ سعدیہ امام کا سوشل میڈیا پر ایک وڈیو کلپ بہت وائرل ہو رہا ہے جس میں‌وہ بتا رہی ہیں کہ جب ان کی والدہ حیات تھیں تو ان کو انکی بہت فکر رہتی تھی وہ جہاں بھی ہوتیں ان کو فون کرکے ان کی والدہ خیریت دریافت کرتی رہتیں. سعدیہ امام بتاتی ہیں کہ ایک بار میں امریکہ میں تھی شوٹنگ کررہی تھی ، امریکہ میں رات ہو رہی تھی ، میری والدہ نے مجھے کال کی تو میں نے سوتے میں ہی فون اٹھا لیا ، میری ماں نے کہاکہ ہیں تم ابھی تک سو رہی ہو، میں نے کہا کہ ماما یہاں پر رات ہورہی ہے ،

تو میری والدہ کہنے لگی ارے ایسے کیسے رات ہے وہاں ، میں گھبرا گئی میرے ساتھ سلطانہ صدیقی آپا تھیں انہوں نے میری والدہ سے بات کی اور کہا کہ ایسی بات نہیں ہے آپ پریشان نہ ہوں بچی میرے ساتھ ہے ، اور یہاں پر رات ہو رہی ہے . آپ کے پاس پاکستان میں دن ہے.انہوں نے کہا کہ” امی کے انتقال کے بعد مجھے آج تک کسی نے نہیں پوچھاکہ کہاں ہو کیا کررہی ہو،” گھر دیر سے کیوں آئی ، کچھ کھایا یا نہیں . انہوں نے کہا کہ ماں کا زندگی میں ہونا بچوں‌کے لئے بہت ضروری ہوتا ہے میں‌اپنی ماں کو آج بھی مس کرتی ہوں .

میں ابھی بھی جوان ہوں کیا مطلب ہے تمہارا؟ پوجا بھٹ کا صحافی کو ٹکا …

استاد حامد علی خان کی اہلیہ انتقال کر گئیں

شاہد آفریدی کی سنیل شیٹی سے ملاقات

Comments are closed.