اداکارہ سعدیہ خان کی چند روز قبل دبئی میں بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کے ساتھ ملاقات ہوئی ، اداکارہ سعدیہ خان نے اپنی اور آریان خان کی تصویر سوشل میڈیا پر شئیر کی . اس تصویر کو شئیر کرنے کی دیر تھی کہ ہر طرف شور مچ گیا کہ اداکارہ سعدیہ خان بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے کو ڈیٹ کررہی ہیں. سعدیہ خان چند گھنٹے تو خاموش رہیں لیکن اس کے بعد انہوںنے ایسی خبر پھیلانے والوںکو لے لیا آڑھے ہاتھوں انہوں نے کہا کہ اگر کوئی کسی کے ساتھ تصویر بنائے یا دو لوگ ایک تصویر میں ایک ساتھ نظر نہیں آئیں تو اسکا مطلب یہ ہرگز بھی نہیں ہے کہ وہ دونوں ایکدوسرے کو ڈیٹ کررہے ہیں . انہوں نے کہا کہ جھوٹی کہانیاں گھڑنا بری بات ہے. اگر کسی کی کسی کے ساتھ کہیں
ملاقات ہوجاتی ہے تو اس ملاقات کی بناء پر یہ نہیں کہا جا سکتا کہ دونوں کا آپس میںچکر چل رہا ہے. یاد رہے کہ سعدیہ خان اکثر دبئی میں اس لئے نظر آتی ہیں کیونکہ ان کے پاس متحدہ عرب امارات کا گولڈ ویزہ ہے اور وہ وہاں قیام بھی کرتی ہیں. اداکارہ سعدیہ خان نے ڈرامہ سیریل خدا اور محبت سے خاصی شہرت پائی انہوں نے بریںڈز کے شوٹس بھی کئے اور خوب داد سمیٹی.








