صدیوں سے مقیم فلسطینیوں کو اسرائیل ان کے آبائی گھروںسے بے دخل کر رہا ، عالمی میڈیا کو سانپ سونگھ گیا
باغی ٹی وی : اسرائیل فلسطینیوں کو ان کے آبائی گھروں سے زبردستی اور ظلم وجبر کرتے ہوئےنکال رہا ہے . شیخ جرہ میں اس وقت حالات بہت کشیدہ ہیں .
وہ فلسطینی جو صدیوں سے اپنے گھروں میں رہ رہے ہیں. اور اس ادھر پلے بڑھے ، جوان ہوئے ، تعلیم حاصل کی ، شادیاں ہوئی ، ان کے بچے ہیں اور وہ اب بوڑھے ہو چکے ہیں ان کو کہا جا رہا ہے کہ یہاں سے نکل جاؤں ان پر کیا بیتے گی .
اس حوالے س فلسطین سے کافی درد ناک خبریں آ رہی ہیں. ایک فلسطینی نوجوان نے ایک ویڈیو پپیغام میں کہا ہے کہ میں میرا پروگرام تھا کہ میں دنیا بھر میں سیر کے لیے جاؤں لیکن اب میں نے یہ پروگرام معطل کردیا ہے . کیونکہ مجھے علم نہیںجب میں وپس آؤں تو میرا گھر سلامت رہے اور اس پر قبضہ کرلیا جائے .
ان کا کہنا تھا کہ اس وقت اسرائیل کی عدالت نے ایک نا انصافی پر مبنی فیصلہ دیا ہے کہ 1948 سے پہلے یہودی یہاں آباد تھے لہذا فسلطینیوں کو یہاںسے نکال دیا جائے .
جب کہ اس ظلم دنیا بھر کا میڈیا خاموش ہے اور اسرائیلی حکومت کو فری ہینڈ دے رکھا ہے. اس حوالے سے کیسے ممکن ہے یہ فلسطینیوں پر ظلم ہو اور دنیا بھر کا میڈیا خاموش رہے اور ہمارے اوپر ظلم کو بتائے نہ کیا پوری دنیا اس وقت انسانیت سے عاری ہو چکی ہے .
خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے رمضان کی ستائیسویں شب میں بھی مقبوضہ بیت المقدس میں عبادت کرتے نمازیوں پر حملہ کیا۔
https://twitter.com/iamfaizahmad23/status/1391538645648089091?s=20
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز رمضان کی ستائیسویں شب میں بھی مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج نے عبادت کرتے نمازیوں پر حملہ کیا۔
اسرائیلی فوج نے نمازیوں پر اسٹن گرینیڈ اور ربر کی گولیوں سے فائرنگ کی جبکہ مسجد اقصیٰ کے احاطے میں اسرائیلی فوج سے شدید جھڑپوں میں کم از کم 100 فلسطینی زخمی ہوگئے۔








