عمران خان کو آج الیکشن کمیشن آف پاکستان نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو نااہل قرار دیدیا۔
برابری پارٹی کے چئیرمین جواد احمد نے اپنے ٹویٹر اکائونٹ پر اس حوالے سے چند ایک ٹویٹس کئے ہیں ایک ٹویٹ میں انہوں نے اسی حوالے سے لکھا ہے کہ صادق اور امین آج کرپٹ ہو گیا. دوسرے ٹویٹ میں انہوں نے کہا ہے کہ ”عمران خان ریڈ لائن نہیں ڈیڈ لائن ہے،عمران کی سیاست اب ختم ہو چکی ہے.اب یہ توشہ خانہ چور کچھ بھی کر لے اس کی قسمت میں آگے صرف ذلت اور رسوائی ہے”.یاد رہے کہ قومی اسمبلی کے سپیکر راجا پرویز اشرف نے
اگست کے اوائل میں توشہ خانہ کیس کی روشنی میں عمران خان کی نااہلی کے لیے الیکشن کمیشن کو ایک ریفرنس بھیجا تھا۔ریفرنس میں کہا گیا تھا کہ عمران خان نے اپنے اثاثوں میں توشہ خانہ سے لیے گئے تحائف اور ان تحائف کی فروخت سے حاصل کی گئی رقم کی تفصیل نہیں بتائی۔عمران خان کو نااہل قرار دیدیا گیا ہے اس پر بہت سارے شوبز سٹارز سراپا احتجاج ہیں ان کا کہنا ہے کہ عمرا ن کو دیوار سے لگانے کےلئے ایسے فیصلے کئے جا رہے ہیں. جبکہ برابری پارٹی کے چئیر مین جواد احمد کا کہنا ہےکہ عمران خان ایک جھوٹا منافق اور لالچی آدمی ہے جس کی کسی بار پر یقین نہیں کیا جانا چاہیے.