صادق سنجرانی نےصدارتی الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا

0
33

اسلام آباد: صادق سنجرانی نےصدارتی الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا،اطلاعات کےمطابق پاکستان کی پارلیمانی تاریخ کا ایک اور اعزاز، چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بین الاقوامی پارلیمانی یونین کا صدارتی الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا۔

یہ بھی اطلاعات ہیں کہ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی جانب سے صادق سنجرانی کو نامزد کیا گیا ہے۔ 179 رکنی انٹرنیشنل پارلیمنٹری یونین کی صدرات کیلئے انتخاب رواں برس دسمبر میں ہوگا۔

اسلام آباد سے ذرائع کا کہنا ہے کہ صادق سنجرانی ملکی تاریخ میں پہلی بار آئی پی یو کی صدرات کے انتخاب میں حصہ لیں گے۔ پارلیمنٹرینز کا کہنا ہے صادق سنجرانی کے آئی پی یو صدارتی انتخاب سے پارلیمان کے وقار میں مزید اضافہ ہوگا۔

Leave a reply