مزید دیکھیں

مقبول

اوچ شریف:موٹر وے ایم 5 پر اوور سپیڈ گاڑی چلانے پر ڈرائیور گرفتار

اوچ شریف،باغی ٹی وی(نامہ نگارحبیب خان)موٹر وے ایم 5...

حافظ آباد:ڈی پی او کی تھانہ ونیکی تارڑ میں کھلی کچہری، موقع پر احکامات

حافظ آباد،باغی ٹی وی (خبرنگارشمائلہ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حافظ...

کم سن امریکی بچوں کی نازیبا وڈیوز بنانے والا ملزم کراچی سے گرفتار

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی نے امریکی قونصل خانے کی...

چیرمین سینیٹ صادق سنجرانی استعفیٰ دیں گے یا نہیں، شبلی فراز نے اعلان کر دیا

سینیٹ میں قائد ایوان شبلی فراز نے کہا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کے استعفے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا.

خود مستعفی ہونے کا فیصلہ صادق سنجرانی کے لئے اچھا ہوگا: بلاول

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شبلی فراز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوزیشن کے ہاتھ میں کچھ اور نہیں رہا تو وہ ایسی افواہیں پھیلانے کی مہم پرچل پڑے ہیں ، چیئرمین سینیٹ کے استعفے کا سوال ہی نہیں پیدا ہوتا.

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا مستعفی ہونے کا فیصلہ

چیف وہپ پی ٹی آئی سجاد طوری نے کہا کہ چیئرمین سینیٹ ابھی استعفا نہیں دے سکتے،حکومت اوراتحادی چیئرمین سینیٹ کے ساتھ ہیں،وہ کیسے استعفا دے سکتے ہیں ،چیئرمین سینیٹ کے استعفے کی خبریں من گھڑت ہیں .

حاصل بزنجو، چیئرمین سینیٹ کے اپوزیشن کے متقفہ امیدوار،سینیٹر کب بنے؟

 

دوسری جانب چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی ملاقات بھی ہوئی ہے جس میں اہم امور پر گفتگو کی گئی ہے.

واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو ہٹانے کا فیصلہ ہوا تھا اور رہبر کمیٹی نے اس فیصلے کی توثیق کی تھی .اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی میں بھی جماعت اسلامی نے شرکت نہیں کی تھی .

چیئرمین سینیٹ کو ہٹانے کیلئے اپوزیشن جماعتوں کے پاس مطلوبہ اکثریت سے زائد کی تعداد موجود ہے، 104 رکنی ایوان میں سینیٹرز کی موجودہ تعداد 103 میں سے چیئرمین کی نشست کے لئے 53 ارکان کی حمایت درکارہے۔ مسلم لیگ ن کے سینیٹرز کی تعداد 28، پیپلز پارٹی کے 20، نیشنل پارٹی کے 5، جمعیت علماء اسلام ف کے 4، پختونخوا میپ کے 2 اور اے این پی کا ایک رکن شامل ہے۔

ممتاز حیدر
ممتاز حیدرhttp://www.baaghitv.com
ممتاز حیدر اعوان ،2007 سے مختلف میڈیا اداروں سے وابستہ رہے ہیں، پرنٹ میڈیا میں رپورٹنگ سے لے کر نیوز ڈیسک، ایڈیٹوریل،میگزین سیکشن میں کام کر چکے ہیں، آجکل باغی ٹی وی کے ساتھ بطور ایڈیٹر کام کر رہے ہیں Follow @MumtaazAwan