صادق سنجرانی کی سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ملاقات، چچا کی وفات کیا اظہار تعزیت

0
37

قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ہے،

آزادی مارچ سے قبل ہو گا فلیگ مارچ، کتنے لاکھ رضاکار ہوںگے سیکورٹی پر؟

اسلام آباد ۔ 22 اکتوبر (اے پی پی) قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور ان کے چچا ملک محمد نظیف خان کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا جن کی اتور کو صوابی میں وفات ہو گئی تھی، ان کی وفات پر قائم مقام صدر نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے ان کے درجات کی بلندی اور لواحقین کو اس صدمہ کو برداشت کرنے کیلئے صبر جمیل کی دعا کی، بلوچستان نیشنل پارٹی کے چیئرمین سردار اختر مینگل، سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، سینٹ میں قائد ایوان شبلی فراز اور وزیر مملکت برائے تعمیرات شبیر علی قریشی نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کرکے تعزیت کی، اراکین قومی اسمبلی اسد عمر، علی خان جدون، عمران خٹک، محسن داوڑ، میجر طاہر صادق، ڈاکٹر حیدر علی، غلام مصطفی شاہ، پرنس نواز خان الائی اور دیگر نے بھی سپیکر قومی اسمبلی سے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں ملاقاتیں کی اور ان کے چچا کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا،

حکومت کی اپیل مسترد،جے یو آئی ڈٹ گئی، کہا ایسا نہیں ہو سکتا

آزادی مارچ، مولانا فضل الرحمان نے تاریخ کا اعلان کر دیا،کہا روکا تو پاکستان جام کر دیں گے

بعد ازاں قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے پارلیمنٹ ہاؤس میں سپیکر قومی اسمبلی کے چچا کی مغفرت کیلئے خصوصی دعا کی گئی اور اللہ تعالیٰ سے لواحقین کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کیلئے صبر جمیل کی دعا کی گئی، دعا کی اس تقریب میں سپیکر قومی اسمبلی کے علاوہ اراکین قومی اسمبلی و سینٹ ، میڈیا کے نمائندوں، سیکریٹری قومی اسمبلی ، قومی اسمبلی کے اعلیٰ افسران اور عملے کی بڑی تعداد نے شرکت کی،

Leave a reply