اسلام آباد :چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی دادی جان کی وفات پرسینیٹرز،وزرا اور دیگراہم شخصیات کی طرف سے تعزیت ،اطلاعات کے مطابق اسلام آباد میں چیئرمین سینیٹ کی رہائش گاہ پر چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی دادی کے انتقال پر سینیٹرز اور اراکین قومی اسمبلی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے تعزیت کا اظہار کیا اور فاتحہ خوانی کی۔

وزیراعظم عمران خان نے چئیرمن سینٹ صادق سنجرانی کی دادی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔عمران خان نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت کرے اور ان کے درجات بلند فرمائے۔وزیراعظم نے اہل خانہ سے تعزیت کی اور ان کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

واضح رہے کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی دادی نوکنڈی میں انتقال کر گئی تھیں‌۔خاندانی ذرائع کے مطابق مرحومہ خان آصف سنجرانی کی والدہ تھیں، مرحومہ کی تدفین فیصل کالونی دالبندین کے قبرستان میں تدفین کی گئی ۔

وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کی دادی کے انتقال پر اظہار افسوس کیا، ان کا کہنا تھا کہ سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اللہ تعالی مرحومہ کے درجات بلند اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

معزز مہمانوں نے مرحوم کی روح کے بلندی درجات کے لیے دعا کی۔ انہوں نے لواحقین کو یہ صدمہ ہمت اور صبر کے ساتھ برداشت کرنے کی ہمت عطا کرنے کی دعا کی۔

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے فاتحہ خوانی اور تعزیت میں شرکت کرنے پر تمام زائرین کا شکریہ ادا کیا۔

یاد رہے کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی دادی علالت کے باعث انتقال کر گئیں۔اہل خانہ نے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی دادی نجی اسپتال میں زیر علاج تھیں۔

Shares: