صادق آباد کچہ میں پولیس آپریشن

(نمائندہ باغی ٹی وی) تفصیلات کے مطابق تھانہ بھونگ کی حدود اغواء کئے گئے دو افراد کی بازیابی کے لیے اغواء کاروں کے خلاف آپریشن شروع کردیا گیا.

آپریشن ڈی پی او عمر سلامت کی ہدایات اور اے ایس پی ڈاکٹر حفیظ الرحمن بگٹی کی قیادت میں کیا جا رہا ہے .

آپریشن میں ضلعی پولیس اور ایلیٹ فورس کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جب کہ اے ایس پی ڈاکٹر حفیظ الرحمان بگٹی اور سرکل ایس ایچ اوز بھاری نفری کے ساتھ کچہ میں پیش قدمی جاری رکھے ہوئے ہیں.پولیس ترجمان کے مطابق آپریشن اغواء برائے تاوان میں ملوث مزاری گینگ اور دیگر جرائم پیشہ افراد کیخلاف کیا جارہا ہے.

ڈی پی او عمر سلامت نے مغویوں کی بحفاظت بازیابی کے لیے موئثر حکمت عملی ترتیب دی ہے.

آپریشن میں بکتر بند گاڑیاں اور بھاری اور دور مار اسلحہ استعمال کیا جائے گا اور اغواء کاروں اور ڈاکوئوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا.

Comments are closed.