صدر مملکت برہم ، ایف بی آر کو حکم نامہ جاری کر دیا

0
39

صدر مملکت نے ایف بی آر کو جعلی ٹیکس ری فنڈ کیس میں ایک کروڑ چوالیس لاکھ روپے کی وصولی کا حکم دے دیا، صدر نے وفاقی ٹیکس محتسب کے فیصلے کے خلاف ایف بی آرکی جانب سے دائر کردہ اپیل مسترد کردی، ایف بی آر کے حکام نے جعلی رسیدوں کی بنیاد پر جعلی رجسٹرڈ پرسن کو ایک کروڑ چوالیس لاکھ سے زائد ٹیکس ری فنڈ کیا ،

وفاقی ٹیکس محتسب نے ایف بی آر کو جعلی رسیدوں کی بنیاد پر ادا کی جانے والی رقم وصول کرنے کا حکم دیا تھا، وفاقی ٹیکس محتسب نے ایف بی آر کے علاقائی دفاتر کی جانب سے ری فنڈ کی ادائیگی میں کی جانے والی بے ضابطگیوں کے خلاف سو موٹو کاروائی کی تھی ، صدر مملکت کا ایف بی آر کی جانب سے جعلی دعوؤں کی تفتیش میں ناکامی پر اظہارِ برہمی کیا گیا ،

صدر مملکت صدرعارف علوی نے کہا کہ عہدیداران کی ملی بھگت سے رقم واپس کی گئی اور ذمہ داران کے خلاف کوئی کاروائی نہیں ہوئی ، جعل سازوں سے خرد برد کی گئی رقم کی وصولی کی جائے اور قانونی سزادی جائے،ایف بی آر وفاقی ٹیکس محتسب کے فیصلے کی مخالفت کی بجائے عوام کے پیسے کی وصولی یقینی بنائے، صدر عارف علوی

ایف بی آر نے وفاقی ٹیکس محتسب کے احکامات کے خلاف ایوانِ صدر میں 74 درخواستیں دائر کر رکھی ہیں، متعلقہ ریکارڈ کے مطابق ایف بی آر نے جعلی رجسٹرد پرسنز کو 87 کروڑ روپے سے زائد ری فنڈکی منظوری دی ، 22 کروڑ سے زائد رقم پہلے ہی ادا ہوچکی ہے

Leave a reply