صدر مملکت نے سروسز ایکٹ پر دستخط کر دیے

0
28

صدر عارف علوی نے پاکستان سنگل ونڈو ایکٹ 2021 ء اور سینیٹ سیکریٹریٹ سروسز (ترمیمی) ایکٹ 2021ء پر دستخط کردیے

پاکستان سنگل ونڈو ایکٹ کے تحت قومی اور بین الاقوامی تجارت میں آسانی کیلئے خودمختار ادارہ قائم کیا جائے گا، برآمدات، درآمدات اور ٹرانزٹ ٹریڈ سے متعلق تمام سہولیات ایک ہی نظام میں میسر ہوں گی

ادارے کے قیام سے کاروبار ی اخراجات میں کمی ہوگی ، سرحد پار تجارت آسان بنانے اور سامان کی تیز تر ترسیل میں مدد ملے گی، ادارے کے قیام سے ڈیٹا کی بروقت پراسیسنگ اور معیاری خدمات کی فراہمی میں بہتری آئے گی، ادارہ گورننگ کونسل اور سیکریٹریٹ پر مشتمل ہوگا

سینیٹ سیکرٹریٹ میں گریڈ 17 میں تقرری فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے ذریعے ہوگی،گریڈ 1 سے 16 میں تقرری کا مجاز سینیٹ سیکریٹریٹ ہوگا

ڈیپوٹیشن پر آنے والے افسران سینیٹ سیکریٹریٹ میں ضم نہ ہوسکیں گے، گریڈ 18 میں افسران کی ڈائریکٹ بھرتی ختم کردی گئی ، صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت بل کی منظوری دی

Leave a reply