صدر مملکت اور آرمی چیف کا نعیم الحق کے انتقال پر اظہار افسوس

صدر مملکت اور آرمی چیف کا نعیم الحق کے انتقال پر اظہار افسوس
باغی ٹی وی : صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی نعیم الحق کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

ان کے انتقال پر وزیراعظم عمران خان، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق سمیت دیگر شخصیات کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا۔صدر عارف علوی نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں نعیم الحق کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرے قریبی دوست نعیم الحق ایک عظیم پاکستانی اور تحریک انصاف کے بانی رکن تھے۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما نعیم الحق70برس کی عمر میں انتقال کرگئے، وہ 11جولائی1949کو کراچی میں پیدا ہوئے، نعیم الحق پیشے کے اعتبار سے بینکر اور کاروباری شخصیت تھے، وہ پی ٹی آئی کے بانی ارکین میں شمار کیے جاتے تھے، انہوں نے 1996میں عمران خان کے ساتھ پاکستان تحریک انصاف کی بنیاد رکھی۔نعیم الحق کی نماز جنازہ آج بعد نماز عصر مسجد عائشہ خیابان اتحاد کراچی میں ادا کی جائے گی

Comments are closed.