صدرمملکت سے عراق کے وزیر خارجہ کی ملاقات، پاکستانی زائرین کے لئے ویزوں پر بات چیت

صدرمملکت-سے-عراق-کے-وزیر-خارجہ-کی-ملاقات،-پاکستانی-زائرین-کے-لئے-ویزوں-پر-بات-چیت #Baaghi

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے عراق کے وزیر خارجہ ڈاکٹر فواد حسین نے ملاقات کی ہے۔

باغی ٹی وی : صدر مملکت نے اس موقع پر کہا کہ عالمی برادری کشمیریوں کے حق خودارادیت کیلئے بھارت پر دباؤ ڈالے پاکستانی زائرین کو ویزا کی فراہمی اور مقدس مقامات پر سہولیات میں مدد فراہم کی جائے۔

عراق کے وزیر خارجہ ڈاکٹر فواد حسین کا کہنا تھا کہ عراق پاکستان کو ایک اہم ملک سمجھتا ہے اور باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں بالخصوص تجارت، ثقافت اور دفاع میں پاکستان کے ساتھ تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے۔

اس سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اسلام آباد میں عراقی وزیرخارجہ فواد حسین کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ میرا دورہ عراق بہت خوشگوار رہ۔ پاکستان عراق کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، پاکستان اور عراق میں گہرے تعلقات استوار ہیں۔

وزیرخارجہ شا ہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ عراقی وزیر خارجہ سے محرم الحرام میں پاکستانیوں کے لیے ویزے پر بات چیت ہوئی۔ امیدہے کہ پاکستانی زائرین کو عراق میں بہترسہولیات فراہم ہوں گے۔

شاہ محمود قریشی عراقی وزیرخارجہ فواد حسین کو افغانستان میں جاری صورتحال سے آگاہ کیا تھا انہیں افغانستان میں قیام امن کیلئے پاکستان کی مصالحانہ کوششوں پر بھی آگا ہ کیا تھا کہ پاکستان نے افغانستان میں امن عمل کے لیے اہم کردار ادا کیا۔

جبکہ عراقی وزیرخارجہ فوادحسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ خوشگوار ملاقات ہوئی۔ عراق پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے پاکستان اور بھارت کو مسئلہ کشمیر حل کرنا چاہیے۔ مسئلہ کشمیر حل طلب معاملہ ہے۔ خطے میں امن کے لیے پاکستان کا کردار نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔

انہوں نے کہا تھا کہ ہم نے تجارتی، توانائی، مذہبی سیاحت اور دیگر امور پر بھی گفتگو کی خطے میں کشیدگی کے خاتمے کے لیے تمام ممالک کو کردار ادا کرنا ہوگاافغانستان میں صورتحال پر تشویش ہے افغانستان میں جاری صورتحال پریشان کن ہیں افغانستا ن میں امن سے خطے میں امن ہوگا خطے کے جن ممالک میں کشیدگی ہے، مذاکرات سے حل ہونی چاہیے۔

Comments are closed.