صدر پاکستان کا اہلیہ کے ہمراہ "کورولش عثمان” کے سیٹ کا دورہ

0
183

صدر مملکت عارف علوی نے ترکی میں موجود مسلمانوں کی اسلامی فتوحات پر مبنی سیریز کورولش عثمان کے سیٹ کا دورہ کیا اور اداکاروں سے ملاقات کی-

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان ڈاکٹر علوی نے حال ہی میں ترکی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ترک حکام سے ملاقات کی وہیں وہ اپنی اہلیہ ثمینہ علوی کے ساتھ ترکی کے تاریخی ڈرامہ سیریل "کورولش عثمان” کے سیٹ پر بھی پہنچ گئے جو کہ اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ بھی اس سیریز کے مداح ہیں-

ارطغرل غازی اور کورولش عثمان کے ادکاروں اور اداکاراؤں نے صدرپاکستان اور ان کی اہلیہ کا پُرتپاک استقبال کیا اور ان کے ساتھ تصاویر بنوائیں جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جن میں وہ خوشگوار موڈ میں دکھائی دے رہے ہیں تصاویر سوشل میڈیا پر بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

تصاویر میں صدر پاکستان نے سر پر کورولش عثمان ڈرامے کی خاص ٹوپی جبکہ ان کی اہلیہ نے خوبصورت زیور بھی پہن رکھا ہے-

اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کو گزشتہ سال اپریل میں وزیراعظم کے حکم پر سرکاری ٹی وی پر اردو میں ڈب کر کے پیش کیا جا رہا ہے۔ کورلش عثمان دراصل ارطغرل غازی کے بیٹے کا کردار ہے جس پر بننے والے ڈرامے کو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں پسند کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ صدر پاکستان نے ترکی کا دورہ کیاجہاں انہوں نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور ترک ہم منصب رجب طیب اردوان نے پاک بحریہ کی پہلی ملجم کلاس کورویٹ کی تقریب رونمائی میں شرکت کی تھی-

پاکستان نیوی کی پہلی ملجم کلاس کورویٹ کی لانچنگ تقریب استنبول نیول شپ یارڈ میں منعقد ہوئی،بیگم ثمینہ عارف علوی نے دعائیہ کلمات کے ساتھ ملجم کلاس بحری جہاز کو سمندر میں اتارا۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے تنازعہ جموں و کشمیر پر ترکی کی مسلسل حمایت کو سراہا اور قبرص کے مسئلے پر ترکی کی پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔

ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا تھا کہ ترکی اور پاکستان کے بھائی چارے اور دوستی کی گہری جڑیں ہیں،ترک عوام پاکستان کے لیے اپنے دلوں میں ایک خاص مقام رکھتے ہیں، کورونا کے باوجود پاکستان اور ترکی کی باہمی تجارت بہتر ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ افغانستان سمیت علاقائی امن اور استحکام کو فروغ دینے کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نیازی نے ملجیم منصوبے کی عظیم کامیابی کو سراہا۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا تھا کہ پاکستان اور ترکی مشترکہ چیلنجز اور نئے ابھرتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کےلئے مختلف شعبوں بالخصوص دفاع میں اپنے تعاون کو مزید مستحکم کر رہے ہیں، منصوبے کی بروقت تکمیل پاکستان اور ترکی کے مابین مضبوط تعلقات کا منہ بولتا ثبوت ہے، ملجم بحری جہازوں کے منصوبے سے دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔

Leave a reply