سعودی عرب کا لاک ڈاؤن کے خاتمے کا اعلان

سعودی عرب کا لاک ڈاؤن کے خاتمے کا اعلان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں 28 مئی کو کورونا وائرس کی وجہ سے جاری پابندیاں اٹھا لی جائیں گی

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق مکہ مکرمہ کے علاوہ ملک بھر کی مساجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی کی اجازت دی گئی ہے،سعودی عرب میں اندرون ملک فلائٹس کا سلسلہ بھی شروع کر دیا جاے گا،

ملک بھر میں کاروباری زندگی بحال کرنے کا شاہی فرمان جاری کر دیا گیا ہے،21جون کے بعد زندگی معمول کے مطابق مکمل بحال کردی جاے گی،مکہ مکرمہ کے علاوہ مملکت کے تمام شہروں کے کرفیو اوقات میں نرمی کا اعلان کر دیا گیا،28مئی سے 30 مئی تک کرفیو میں نرمی صبح 6 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک کرنے کا اعلان کر دیا گیا

31مئی سے 20 جون تک کرفیو میں نرمی صبح 6 بجے سے رات 8 بجے تک کرنے کا اعلان کر دیا گیا،28مئی سے 30 مئی تک کرفیو میں نرمی صبح 6 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک کرنے کا اعلان کر دیا گیا

واضح رہے کہ سعودی عرب میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس میں مبتلا مزید 2235 افراد کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ وائرس سے متاثرہ مزید 9 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

سعودی وزارت صحت کے مرکزی ترجمان ڈاکٹر محمد العبدالعالی کے مطابق سعودی عرب میں مجموعی مریضوں کی تعداد 74 ہزار 765 ہو گئی جبکہ اب تک کرونا وائرس سے 399 افراد ہلاک ہو چکے ہیں

Comments are closed.