سعودی نائب وزیر دفاع نے کس کی ہدایت پر ٹرمپ سے ملاقات کی؟

0
45

سعودی نائب وزیر دفاع نے کس کی ہدایت پر ٹرمپ سے ملاقات کی؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے نائب وزیردفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی ہے۔

شہزادہ خالد بن سلمان ایرانی میجر جنرل قاسم سلیمانی کی بغداد میں تین جنوری کو امریکا کے ایک ڈرون حملے میں ہلاکت کے بعد سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایت پر واشنگٹن کے سرکاری دورے پر گئے۔ جہاں انہوں نے امریکی صدر ٹرمپ سے ملاقات کی،

ٹرمپ سے ملاقات کے بعد شہزادہ خالد بن سلمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھوں نے سعودی ولی عہد کی ہدایت پر صدر ٹرمپ سے ملاقات کی ہے اور انھیں شہزادہ محمد بن سلمان کا ایک پیغام پہنچایا ہے

شہزادہ خالد نے مزید کہا کہ انھوں نے صدرٹرمپ سے ملاقات میں امریکا اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تعاون کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا ہے اورعلاقائی اور بین الاقوامی چیلنجزسے نمٹنے کے لیے کوششوں پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

واضح رہے کہ بغداد ایئر پورٹ پر امریکی فضائی حملے میں ایرانی جنرل سمیت 9 افراد ہلاک ہو گئے، فضائی حملے میں ہلاک جنرل قاسم سلیمانی القدس فورس کے سربراہ تھے، عراقی میڈیا کا کہنا ہے کہ دیگر ہلاک شدگان میں ایران نواز ملیشیا الحشد الشعبی کا رہنما بھی شامل ہے۔

بغداد میں امریکی حملے پر ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل سلیمانی پر حملہ عالمی دہشت گردی ہے، امریکا کو اس حرکت کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے اس حملے کو عالمی دہشت گردی قرار دیا ہے۔ ایران نے انتقام لینے کا اعلان کیا ہے، عراق نے بھی امریکا کی فوج کے انخلا کی قرار داد منظور کر لی ہے جس پر امریکہ نے عراق کو بھی دھمکی دی ہے، پاکستان نے خطے میں امن کے لئے بات چیت سے معاملہ حل کرنے کا کہا ہے، دیگر ممالک نے بھی بات چیت پر زور دیا ہے،

امریکی حملے میں ایران کے قاسم سلیمانی،عراقی ملیشیا کے کمانڈر جاں بحق، ایران نے دیا امریکہ کو سخت ردعمل

قاسم سلیمانی کو ٹرمپ کی ہدایت پر مارا گیا، پینٹا گون، ٹرمپ نے کیا کہا؟

ایرانی جنرل کو مارنے کے بعد امریکہ نے دی شہریوں کو اہم ہدایات

جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت، امریکہ نے خطے کا امن داؤ پر لگا دیا، ایسا کس نے کہا؟

ایرانی جنرل پر امریکی حملہ، چین بھی میدان میں آ گیا، بڑا مطالبہ کر دیا

تیسری عالمی جنگ، امریکا کے خطرناک ترین عزائم، سابق امریکی وزیر خارجہ کے انٹرویو نے تہلکہ مچا دیا

امریکا کے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی پر حملے میں ہلاکت کے بعد مشرق وسطیٰ کے حالات کشیدہ ہیں، ایران نے انتقام لینے کی دھمکی دی ہے، امریکی صدر ٹرمپ بھی دھمکی آمیز بیانات دے رہے ہیں، امریکی وزیر خارجہ نے پاکستان اور سعودی عرب سے رابطہ کیا ہے، چین ،پاکستان نے دونوں ممالک کو پرامن رہنے کی اپیل کی ہے اور بات چیت سے معاملہ حل کرنے کا کہا ہے،اسرائیل بھی ہائی الرٹ ہے، امریکا نے چوبیس گھنٹے میں بغداد پر دوسرا حملہ بھی کیا ہے

Leave a reply