سیدنا حسینؓ کی قربانی ہمیں جذبہ ایثار کا درس دیتی ہے : عادل انصاری

0
39

نواسہ رسول سیدنا حضرت حسین رضی اللہ عنہ اور جتنے بھی شہدا ہیں،ان کی قربانی سے ثابت ہوتا ہے کہ باطل قوتوں کے سامنے کبھی سر نھیں جھکانا بلکہ سر کٹا دینا ہی سنت حسینیت اور سنت صحابہ ہے، سیدنا حضرت حسینؓ کی قربانی امت مسلمہ کو صبر اور جذبہ ایثار کا درس دیتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی ڈویژن کے ناظم محمد عادل انصاری اور ناظم اطلاعات شاہ احمد پیرزادہ نے یوم عاشورہ یوم شہادت سیدنا حضرت حسینؓ کے حوالے سے مسلم میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ نواسہ رسول سیدنا حسینؓسے حضو رﷺ بے انتہاء محبت کرتے تھے اور فرماتے تھے کہ میں حسین سے محبت کرتا ہوں اے اللہ تو بھی حسین سے محبت کر اور لسان نبوت سے جنت کے دونوں شہزادے حسن و حسین نے جنت کی بشارت حاصل کی،اور دین اسلام کے لیے دونوں شہزادوں نے ایسی لازوال قربانیاں پیش کی کہ رسول اللہ نے حسن و حسین دونوں کو جنت کے جوانوں کے سردار ہونے کی بشارت دی، حضرت حسینؓ آخری دم تک اپنے نانا کے دین کی حفاظت کرتے رہے اور اپنے ساتھ اپنے بہتر رفقاء کو اسلام کے لیے قربان کر کے ہمیشہ کے لیے خود بھی سرخرو ہو گئے اور اسلام کو بھی ہمیشہ کے لیے سرخرو کر دیا، ناظم اطلاعات ایم ایس او کراچی کا کہنا تھا کہ آج کے دن مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان اسلام کے اس عظیم محسن کو خراج تحسین پیش کرتی ہے اور آپ کے فضائل اور مناقب کو بیان کرنے کے لیے MSO دس محرم الحرام کوتربیتی نشستوں کا انعقاد کرے گی۔
ایم ایس او حضرت حسین سے یہ عہد وفا کرتی ہے کہ آپ کے مشن کو پوری دنیا میں پھیلانے کی خاطر کبھی کسی قربانی سے دریغ نھیں کرے گی۔

Leave a reply