سپن باؤلنگ کوچ کے میدان میں سعید اجمل بھی کود پڑے

ایک اور مایہ ناز سابق سپنر کی باؤلنگ کوچ کے لیے درخواست ، پاکستان کرکٹ بورڈ نے اسپن بولنگ کوچ کےلیے اشتہار دے کر درخواستیں طلب کی تھیں جس کے بعد سعید اجمل نے قومی ٹیم کا اسپن بولنگ کوچ بننے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے اس عہدے کےلیے درخواست جمع کرادی ہے۔

سابق اسپنر سعید اجمل نے پی سی بی ہیڈ کوارٹر میں درخواست جمع کروائی جس میں کہا گیا ہےکہ اسپن بولنگ کوچ کے عہدے کیلئے تمام شقوں پر پورا اترتا ہوں اور پاکستان ٹیم کے ساتھ کام کرکے نوجوان بولرز کی مدد کرنا خواہش ہے۔
واضح رہے کہ سپن باؤلنگ کوچ کے لیے مشتاق احمد نے بھی درخواست دے رکھی ہے، اب دوسرے مایہ ناز سپنر سعید اجمل بھی اس صف میں شامل ہو چکے ہیں.مشتاق احمد کو مضبوط امیدوار قرار دیا جارہا ہے.

Shares: