قائد حسب اختلاف حلیم عادل شیخ نے کہا کہ
میری چار ایکڑ زمین ہے جو الیکشن کمیشن میں ڈکلیئر ہے،کوئی ثابت کرتا تو آج میں جیل ہوتا،
بحیثیت اپوزیشن لیڈر انہوں نے میری زبان بندی کی،لاکھوں ایکڑ پر پی پی نے ناجائز قبضے کیے،
میں جو بات کروں گا اس کا ثبوت بھی دوں گا،
1990 سے تین سال پہلے تک 65 ہزار ایکڑ زمین الاٹ کی گئی،جس میں 43 ہزار ایکڑ زمین پی پی نے دی۔
نیب ایک آزاد ادارہ ہے،سعید غنی نیب میں پیش ہوکر جواب دیں،سعید غنی بتائیں فرحان شرلا کون ہیں،زمینوں پر قبضے کے لیے ایک سانڈ کو چھوڑا ہوا ہے،سرکاری سانڈ سعید غنی نے زمین پر چھوڑے ہوئے ہیں،
سعید غنی کا شکریہ میری پبلسٹی کررہے ہیں، مجھے گرفتار کرنا ہے تو میں موجود ہوں،آپ کے وزیراعلیٰ پر سات کیسز ہیں،ضمیر عباسی نیب کا اسٹاف تھاجو پیپلزپارٹی کا فرنٹ مین رہا،مرتضيٰ وہاب نے سمری بناکر دی ناصر لوتھا کو زمین الاٹ ہوئی،اس کے خلاف پٹیشن کرنے جارہے ہیں،نیب کے اندر انہوں نے خود کیس بناکر بھیجا،میرے خلاف درخواست گزار سندھ حکومت ہے،ہم نہ بھاگنے اور دہمکانے والے نہیں ہیں۔

محترمہ کی شہادت پر یہ لوگ لیڈر بن گئے،
شہادت کے وقت زمینوں کا ریکارڈ جل گیا،ریکارڈ کمپیوٹرائز کیا گیا،اس کے بعد پتہ چلا کہ ریکارڈ جعلی ہے،10 لاکھ ایکڑ زمین کی ہیر پھیر ہوئی، کمپیوٹرائیزیشن میں بھی جعلسازی ہوئی، نظر محمد لغاری کی رپورٹ موجود ہے،91 سے 96 سے ریکارڈ موجود ہے،
17 ہزار ایکڑ میں دو ہزار ارباب رحیم باقی سب پی پی کے دور کی ہیں،9 ہزار ایکڑ زمین پر قبضہ موجود ہے،سمری بننے کے بعد زمین کینسل کی گئی اس پر قبضہ موجود ہے،ناصر لوتھا 9 ہزار ایکڑ زمین پر قابض ہے،جعلی کھاتے اور چالان سے اربوں روپے کمائے جارہے ہیں۔
سپریم کورٹ کے آرڈر کی خلاف ورزی ہورہی ہے،
سندھ میں ہزاروں ایکڑ سے زائد جنگلات کی زمین پر قبضہ ہے،جامشورو مراد علی شاہ کے علاقے میں جنگلات کی4 لاکھ 64 ہزار ایکڑ زمین پر قبضہ ہے،ہم پودے لگارہے ہیں یہ جنگلات کاٹ رہے ہیں،سندھ میں لاکھوں ایکڑ پر جعلی قبضے پی پی نے کروائے ہیں۔
مافیا کی طور سندھ کی زمینوں کو بیچ دیا ہے،
نیب کو اس معاملے پر انکوائری کرنی چاہیے،
ملک کے اداروں سے کہتا ہوں پی پی ملک کو کمزور کررہی ہے،انھوں نے مزید کہا کہ میں وزیر اعظم سے مطالبہ کرتا ہوں سندھ کی زمینوں پر جے آئی ٹی بنائی جائے۔
سپریم کورٹ کے موجودہ کسی جج کو سوموٹو لیکر انکوائری کرنی چاہیے،جوڈیشل کمیشن بنایا جائے اور مجھ سے شروعات کی جائے،ہم سرکاری زمینیں خالی کرواکے سرکار کو واپس کریں گے۔

Shares: