ہم کراچی کو صاف کرنا چاہتے ہیں پتہ نہیں کون رکاوٹ ہے ، رکاوٹ ڈالنے والوں کا نام بتائیں اور 1 لاکھ روپے انعام پائیں ، سعید غنی

0
39

کراچی : ہم تو کراچی کو صاف ستھرا شہر بنانا چاہتے ہیں پتہ نہیں‌کو گند پھیلاتا ہے، ہم تو تنگ آگئے ہیں ، اطلاعات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کراچی کی سڑکوں پر کچرا پھینک کر صفائی مہم کو ناکامی بنانے والوں کو بے نقاب کریں جس پر سندھ حکومت انہیں ایک لاکھ روپے انعام سے نوازے گی۔

ذرائع کےمطابق صوبائی وزیراطلاعات سعید غنی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہری کچرا پھیکنے والوں کی ویڈیو بنا کر دو واٹس ایپ نمبروں پر اسے بھیج سکتے ہیں، شہری 0074296-0300 اور 0084296-0300 پر ویڈیو بھیج سکتے ہیں۔سعید غنی نے مزید کہا کہ انہوں نے خود لوگوں کو سڑکوں پر کچرا پھینکتے ہوئے دیکھا ہے اور اس شہر کے باسی ہونے کا دعویٰ کرنے والی ہی کراچی شہر کو آلودہ کر رہے ہیں۔

سعید غنی نےسندھ حکومت کی بے بسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ سندھ حکومت کی صفائی مہم کو ناکام بنانے کی سازش ہے اور شہریوں سے وعدہ کیا کہ اس طرح کے واقعات منظر عام پر لانے والوں کی شناخت خفیہ رکھی جائے گی۔سعید غنی نے کہا کہ سندھ حکومت کو اضافی خرچ کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ کچھ عناصر سیوریج لائن کو بند کر کے جگہ جگہ سے پانی کی لائنیں توڑ رہے ہیں۔

Leave a reply