سعید غنی کا بول نیوز کی ٹیم پر دوران کوریج حملے پر شدید مذمت کا اظہار

0
68
سندھ میں بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کا حشر خیبرپختونخوا سے بھی برا ہوگا،سعید غنی

کراچی : سعید غنی کا بول نیوز کی ٹیم پر دوران کوریج حملے پر شدید مذمت کا اظہار ،اطلاعات کے مطابق وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے بول نیوز کی ٹیم پر دوران کوریج حملے پر شدید مذمت کا اظہار کرتےہوئے اسے آزادی صحافت پرحملہ قرار دیا ہے

صوبائی وزیرتعلیم سعید غنی نئے کہا ہے کہ وہ سنئیر صحافی ارشاد سنجرانی اور کیمرہ مین پر شاہ فیصل کالونی میں ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے ہوٹل مالکان اور ان کے ملازمین کی جانب سے تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

سعید غنی نے کہا ہے کہ واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعلٰی سندھ کی جانب سے متعلقہ ڈپٹی کمشنر اور پولیس کے اعلٰی افسران کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

سعید غنی نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے اور اس طرح کے حملوں کو کسی صورت برداشت نہیں کرے گی۔ سعید غنی نے کہا ہے کہ ہم بول نیوز کی انتظامیہ، سنئیر صحافی ارشاد سنجرانی اور کیمرہ مین کو یقین دہانی کراتے ہیں کہ واقعہ میں ملوث عناصر کے خلاف بلا کسی امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Leave a reply